فٹبال ورلڈکپ میں کیمرون اور کروئیشیا کے میچ کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنافریقی ٹیم کیمیرون کی کارکردگی گزشتہ ورلڈکپ میں بھی تسلی بخش نہیں تھی لیکن اس کے مداح اس بار بھی پرجوش انداز میں اپنی ٹیم کی حمایت کے لیے موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنکروئیشیا کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے مداحوں نے ہمیشہ کی طرح اپنے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کیے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنکروئیشیا نے میچ کے 10ویں منٹ میں اویکا اولچ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنریفری نے کروئیشیا کے کھلاڑی منزوکچ کو جان بوجھ کر گرانے پر کیمرون کے ایلکس سونگ کو سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا ہے۔ کیمرون کی ٹیم نے بقیہ میچ دس کھلاڑیوں سے کھیلا۔
،تصویر کا کیپشنکیمیرون کے سٹار کھلاڑی سیمیئول ائیٹو یہ میچ زخمی ہونے کی وجہ سے نہ کھیل سکے لیکن وہ اپنی ٹیم کو ٹچ لائن سے مینیجر کے ہمراہ ہدایات دیتے نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنکروئیشیا نے میچ کے دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں اپنی برتری دگنی کر لی۔ کروئیشیا کی جانب سے دوسرا گول ایوان پیریسچ نے کیا۔
،تصویر کا کیپشنسٹار کھلاڑی ماریو منزوکچ نے 61 ویں منٹ میں کارنر پر ہیڈر سے گول کر کے کروئیشیا کی برتری تین گول کر دی۔
،تصویر کا کیپشن منزوکچ نے کھیل کے 73 ویں منٹ میں کروئیشیا کی جانب سے چوتھا اور ٹورنامنٹ میں انفرادی طور پر دوسرا گول کیا۔ اس گول نے کروئیشیا کے لیے تین پوائنٹس اور کیمرون کی ٹورنامنٹ سے رخصت یقینی بنا دی۔