عراق میں رضاکاروں کی بھرتی

عراق میں شدت پسندوں کی پیش قدمی کے ساتھ دفاعی اقدامات میں تیزی

عراق میں سُنی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامی عراق و شام (داعش) کے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان دارالحکومت سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر بعقوبہ کے مقام پر جنگ جاری ہے۔ شدت پسندوں کی پیش قدمی کی وجہ سے بغداد اور کرد علاقوں میں دفاعی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعراق میں سُنی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامی عراق و شام (داعش) کے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان دارالحکومت سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر بعقوبہ کے مقام پر جنگ جاری ہے۔ شدت پسندوں کی پیش قدمی کی وجہ سے بغداد اور کرد علاقوں میں دفاعی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شہری فکرمند ہیں کیونکہ حملہ آور شمال اور مغرب کی جانب سے اس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ نمائندوں کا کہنا ہے کہ عراق کے شیعہ علاقوں میں روزانہ دھماکے ہو رہے ہیں جبکہ بغداد کے لوگوں میں ذہنی طور پر محصور ہونے کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشننامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شہری فکرمند ہیں کیونکہ حملہ آور شمال اور مغرب کی جانب سے اس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ نمائندوں کا کہنا ہے کہ عراق کے شیعہ علاقوں میں روزانہ دھماکے ہو رہے ہیں جبکہ بغداد کے لوگوں میں ذہنی طور پر محصور ہونے کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
عراق میں سکیورٹی فورسز کے ہمراہ رضاکار بھی سنّی گروپ داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ وزیراعظم نوری المالکی اور ان کی حکومت کے سینيئر شیعہ رہنماؤں کے ساتھ سنّی رہنماؤں نے بھی ’قومی اتحاد‘ کی اپیل کی ہے۔ فوجی بھرتی کے مراکز میں رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد پہنچی ہے اور انھیں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعراق میں سکیورٹی فورسز کے ہمراہ رضاکار بھی سنّی گروپ داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ وزیراعظم نوری المالکی اور ان کی حکومت کے سینيئر شیعہ رہنماؤں کے ساتھ سنّی رہنماؤں نے بھی ’قومی اتحاد‘ کی اپیل کی ہے۔ فوجی بھرتی کے مراکز میں رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد پہنچی ہے اور انھیں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
عراقی شیعہ نوجوان شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں سکیورٹی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعراقی شیعہ نوجوان شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں سکیورٹی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔
رضاکاروں کی فوج کے ساتھ سنی شدت پسندوں کے ساتھ شامل ہوونے کی وجہ سے فوج کے یونیفام کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنرضاکاروں کی فوج کے ساتھ سنی شدت پسندوں کے ساتھ شامل ہوونے کی وجہ سے فوج کے یونیفام کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
بغداد میں شیعہ ملیشیا دستے گاڑیوں پر اسلحے کے ساتھ گشت کر رہے ہیں۔ عراق کے سب سے سینیئر شیعہ رہنما آیت اللہ العظمیٰ علی السیستانی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنی شدت پسندوں کی پیش قدمی کے بعد شہری ہتھیار اٹھائیں اور سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔
،تصویر کا کیپشنبغداد میں شیعہ ملیشیا دستے گاڑیوں پر اسلحے کے ساتھ گشت کر رہے ہیں۔ عراق کے سب سے سینیئر شیعہ رہنما آیت اللہ العظمیٰ علی السیستانی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنی شدت پسندوں کی پیش قدمی کے بعد شہری ہتھیار اٹھائیں اور سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔
عراق میں شدت پسندوں کی پیش قدمی کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہوئی ہے۔ صرف موصل شہر سے پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ متاثرین سہولیات نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعراق میں شدت پسندوں کی پیش قدمی کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہوئی ہے۔ صرف موصل شہر سے پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ متاثرین سہولیات نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔
بغداد کی جانب شدت پسندوں کی پیش قدمی کی وجہ سے دولت مند افراد نے ضروری اشیائے خوردنی کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ بغداد میں اشیائے خوردنی کی کمی نہیں اور یہ کہ باغی بغداد پر قبضہ نہیں کر سکیں گے۔
،تصویر کا کیپشنبغداد کی جانب شدت پسندوں کی پیش قدمی کی وجہ سے دولت مند افراد نے ضروری اشیائے خوردنی کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ بغداد میں اشیائے خوردنی کی کمی نہیں اور یہ کہ باغی بغداد پر قبضہ نہیں کر سکیں گے۔