میوزیم آف فٹبال میں برازیل کے ڈیزائن سے متاثر ہو کر ایک نمائش ہو رہی ہے
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نیشنل میوزیم آف فٹبال میں برازیل کے ڈیزائن سے متاثر ہو کر ایک نمائش ہو رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں پوسٹر، کتابیں، فیشن، برینڈنگ اور اینی میشن سمیت ہر شعبے سے منتخب فن پارے رکھے گئے ہیں۔ گوستاو پیکویرا کی یہ کتاب سنہ 1940 کے برازیلی فٹبال کی تصاویر کو کاٹ کر بنائے ہوئے ’کولاج‘ کا مجموعہ ہے۔
،تصویر کا کیپشناس کے علاوہ نمائش میں فٹبال کے موضوع پر کتابوں کے مختلف سلسلوں سے انتخاب بھی شامل کیا گیا ہے۔گوستاؤ دُوارتے اور دیگر فنکاروں کی اس کتاب کو ایک عالمی اعزاز بھی مِل چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنٹونی ڈا مارکو اور چاؤ ڈی مارکو کا بنایا ہوا یہ سامبا ٹائپ فیس دراصل سنہ 1920 کی اس روایت سے متاثر ہے جس میں حروف تہجی کو انوکھے انداز میں لکھا جاتا ہے۔ مارکو برادران کے بنائے ہوئے ٹائپ فیس بھی برازیل کے قومی مقابلوں میں انعامات جیت چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنساؤ پاؤلو میں مقیم فنکار کاکو ڈی اینجیلو کی دو منٹ کی دورانیے کی اینی میشن فلم دو ایسے لڑکوں کی کہانی ہے جن کا ایک ہی خواب تھا ۔۔ برازیل کی فٹبال ٹیم میں شامل ہونا۔
،تصویر کا کیپشنریو ڈی جنیرو کے رہائشی گرافک آرٹسٹ نے سٹینسل سے بنے ہوئے اپنے اس فن پارے کے لیے برازیل کے عظیم اور سب سے زیادہ چاہے جانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک گرینشا کا انتخاب کیا۔
،تصویر کا کیپشنپلیکر نامی رسالہ ایک عرصے سے اپنے شماروں میں ایسی تصویری معلومات (انفوگرافکس) شائع کر رہا ہے جنھیں آپ پوسٹر کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ پلیکر برازیل میں کھیلوں کا سب سے مقبول رسالہ ہے۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش کا اہتمام مانچسٹر سکول آف آرٹس، نیشنل فٹبال میوزیم اور برازیل کے آرٹس کے دو اداروں کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔