،تصویر کا کیپشنفورتا لیزا کے کاسٹیلاؤ سٹیڈیم میں 67 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے شروع ہونے سے قبل ایسا لگ رہا تھا کہ میکسکو اور برازیلی مداحوں میں سب سے زیادہ شور کرنے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیلی مداحوں نے خوبصورت اور رنگوں سے بھرے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیلی ٹیم کے پرجوش ہونے کا اندازہ ان کے میچ شروع ہونے سے قبل ہونے والے قومی ترانے کے گانے کے انداز سے ہی پتا چل رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمیکسیکو نے کھیل کے ابتدا سے ہی جارحانہ رویہ اختیار کیا۔
،تصویر کا کیپشنبرازیلی کوچ سکولاری اپنے کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی ہدایات دیتے نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنمیکسیکو کے کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں نیمار کو ہر طرح سے روکنے کی کوشش کی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے پہلے ہاف کی خاص بات میکسیکن گول کیپر اوچا کا شاندار کھیل تھا جنھوں نے برازیل کے تین حملے روکے جس میں سے نیمار کا ایک یقینی گول شامل تھا۔