یوراگوئے اور یونان کو شکست، میچوں کی تصویری جھلکیاں
،تصویر کا کیپشنیوراگوئے اور کوسٹاریکا کے میچ میں یوراگوئے کے اینڈنسن گوانی نے پہلے ہاف میں پنلٹی پر گول کیا۔
،تصویر کا کیپشنیوراگوئے کے گول کے بعد کوسٹاریکا کو سکور برابر کرنے کا موقع ملا تھا لیکن جوئل کیمبل کی ِکک گول پوسٹ سے کچھ فاصلے سے گزر گئی۔
،تصویر کا کیپشنلیکن دوسرے ہاف میں کوسٹاریکا کے جوئل کیمبل نے ایک عمدہ گول کی بدولت میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس گول کے تین منٹ بعد ہی کوسٹاریکا کے آسکر ڈوارٹے نے عمدہ ہیڈر لگا کر اپنی ٹیم کو میچ میں برتری دلا دی۔
،تصویر کا کیپشنمارکوس یورینا کے تیسرے گول نے کوسٹاریکا کی جیت کو یقینی بنا دیا اور کوسٹا ریکا نے یوراگوئے کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی۔
،تصویر کا کیپشنکولمیبا کے دفاعی کھلاڑی پیبلو امریس نے پانچویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ امریس انگلش پریمیئر لیگ کے کلب ویسٹ ہیم کے لیے کھیلتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناب تک اس ورلڈ کپ میں گول کے بعد کولمبیا کی ٹیم کا جشن منانے کا انداز سب سے نرالہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنیونان کی ٹیم اپنے مضبوط دفاع کے لیے مشہور ہے اور وہ پچھلے دس میچوں میں ان کے خلاف صرف دس گول ہوئے ہیں لیکن اس مرتبہ دفاع کمزور پڑھ گیا۔
،تصویر کا کیپشنادھر ریو ڈی جنیرو کے ساحل پر کولمبیا کے مداحوں کا گول کے بعد ردعمل دیکھنے لائق تھا۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کا پہلا ییلو کارڈ کولمبیا کے حصے میں۔ دفاعی کھلاڑی سانچز نے یونان کے سٹرائیکر سیمراس کو گول کی طرف بڑھنے سے روک دیا بے شک اس کے بدلے اسے ییلو کارڈ دیکھنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کے گٹری ایرز نے میچ کے 58 ویں منٹ میں کارنر پر دوسرا گول کر کولمبیا کو دو گول کی ورتری دلا دی۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کے دوسرے گول کے بعد پہلا موقع تھا جب یونانی ٹیم گول کرنے کے اتنے قریب آئی لیکن یونانی سٹرائیکر کا ہیڈر گول پوسٹ سے لگ گیا۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کے جیمز روڈریگز نے میچ کے اختتامی لمحات میں تیسرا گول کر دیا اور کولمبیا نے یونان کو 3 - 0 سے شکست دے دی۔