فٹبال ورلڈ کپ میں چلی اور آسٹریلیا کے میچ کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنبرازیل میں 20ویں فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے دوسرے میچ میں چلّی نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کو کھیلے گئے دونوں میچوں میں تیز بارش دیکھنے کو ملی۔ لیکن برازیل کے شہر کوئیبا میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس رہا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا گو اس ورلڈ کپ میں شریک سب سے کم درجے کی ٹیم ہے لیکن اس کے باوجود آسٹریلوی شائقین کے جوش میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب چلی کے شائقین بھی اس مرتبہ اپنی ٹیم کے کم از کم ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی خواہش لیے برازیل پہنچے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچلی کی جانب سے الیکسس سانچیز نے پہلا گول کیا۔ آسٹریلوی دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی کے بعدان کے کیپر کے پاس گیند روکنے کا کوئی موقع نہ تھا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلوی ٹیم اپنی پہلے گول کے دھچکے سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ ہورہے والدیویا نے گول کر کے چلی کی برتری دوگنی کر دی۔ دونوں گولوں کے درمیان صرف 70 سیکنڈز کا فرق تھا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے تجربہ کار فارورڈ ٹم کے ہل نے ہیڈ سے گول کر کے اپنی ٹیم کا خسارہ کم کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے گول کرنے کے بعد ان کے ٹیم کے خاموش مداحوں میں جان آ گئی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے 52ویں منٹ میں آسٹریلیا کے ٹم کے ہل نے ایک مرتبہ پھر گیند چلی کے گول میں پہنچا دی لیکن ان کے آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے گول مسترد کر دیا گیا۔