برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے سٹیڈیم کو جانے والے راستوں کی دیواروں پر تصاویر بنائی گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے لیے کورنتھینس سٹیڈیم کو تیار کیا گیا ہے۔ ستّر فنکاروں نے سٹیڈیم کو جانے والے راستوں کی دیواروں پر تصاویر بنائی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمنتظمین کے مطابق ’پروجیٹو فور کلو میٹر‘ لاطینی امریکہ میں دیواروں پر مصوری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اویندا ردال لیستے کی چار کلو میٹر طویل دیواروں پر مصوروں نے تصاویر بنائی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنریناتو اہوپ کی مصوری کو سٹیڈیم اور اس سے پہلے ایک سٹیشن کے درمیان دیواروں پر دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن389 مصوروں کی طرف سے بھیجی گئی 502 درخواستوں میں 70 کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس تصویر میں ریبرتو کا کام دکھایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنان دیواروں پر کام کا آغاز اپریل میں ہوا تھا۔ ہر مصور کے حصے میں پچاس میٹر طویل اور ڈھائی میٹر اونچی دیوار آئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنپٹریاکا کے زیر زمین سٹیشن کے حصوں کی دیواروں پر باربرا گوئے، ڈیگو زیفکس اور تھیاگو فیلگیتانو کا مشترکہ کام دیکھا جاسکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنہر مصور کو لیٹکس پینٹ کے پچاس لیٹر اور ساٹھ سپرے کے ڈبے دیے گئے تھے تاکہ وہ اپنے حصے کی دیوار پر تصاویر بنا سکیں۔
،تصویر کا کیپشنپٹریاکا ریلوے سٹیشن کے حصے کی دیوار پر کام پہلے ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنفن کار کو اپنی تخلق کے لیے تین عمومی موضوع جن میں ساؤ پالو میں سیاحت، فٹ بال اور برازیل شامل تھے دیے گئے تھے۔ لیکن وہ اپنی مرضی سے بھی کسی موضوع پر طبع آزمائی کر سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ منصوبہ ساؤ پالو کی سیاحت کے ادارے اور ورلڈ کپ کی انتظامی کمیٹی نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا لیکن اس میں انھیں نجی کمپنیوں نے بھی مالی معاونت فراہم کی۔
،تصویر کا کیپشنمنتظمین کا اندازہ ہے کہ اس منصوبے میں دس ہزار مربع میٹر طویل دیواروں پر نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنریدال لستے سے گزرنے والے لوگ بنھو کا کام قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کے مختلف شہروں سے مصوروں نے اس منصوبے میں شرکت کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمنتظمین کے مطابق ان فن کاروں کا کام دنیا بھر تک پہنچے گا کیونکہ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین ان دیواروں کی تصویریں بنائیں گے اور یوں ان کی دنیا بھر میں تشہیر ہوگی۔
،تصویر کا کیپشنورلڈ کپ کے بعد ان تصاویر کو شہری آرٹ کے طور پر محفوظ رکھا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشناس منصوبے میں صرف دیواروں پر ہی نقش و نگار نہیں بنائے گئے بلکہ علاقے کی کثیرالمنزلہ عمارتوں پر بھی نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔