طیاروں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں متضاد دعوے
،تصویر کا کیپشنکراچی میں اتوار کو ہوائی اڈے پر شدت پسندوں کے حملوں میں ہوائی اڈے میں کولڈ سٹورج کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ بعد میں یہاں پھنسے ہوئے سات افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
،تصویر کا کیپشنوزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر کھڑے چند طیاروں کو نقصان پہنچا جبکہ تحریک طالبان نے متعدد طیاروں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنہوائی اڈے کے متاثرہ حصوں کی صفائی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا تھا اور حملوں کے چند گھنٹے بعد ہی ہوائی اڈے سے پروازیں بحال کر دی گئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کے مطابق اس حملے میں ہوائی اڈے کے کچھ حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی طیارے بھی نقصانات سے نہ بچ سکے۔
،تصویر کا کیپشنکولڈ سٹورج میں لگی آگ کو بجھانے میں 24 گھنٹوں سے زیادہ کا وقت لگ گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنکولڈ سٹورج اور کارگو ٹرمینل میں ایسا سامان اور کیمیکلز پڑے تھے جنھوں نے آگ پکڑ لی۔ اس آگ کو بجھانےمیں عملے کو کئی گھنٹے لگ گئے۔