مہران بیس کے بعد دوسرا بڑا حملہ

کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل پر شدت پسندوں کے حملے میں 10 حملہ آوروں سمیت 28 افراد ہلاک ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل پر شدت پسندوں کے حملے میں 10 حملہ آوروں سمیت 28 افراد ہلاک ہو گئے۔
وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کا منصوبہ پرانے اور نئے ہوائی اڈے پر کھڑے تمام جہازوں کو تباہ کرنے کا تھا۔ہوائی اڈے پر حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے دس بجے کے قریب کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنوزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کا منصوبہ پرانے اور نئے ہوائی اڈے پر کھڑے تمام جہازوں کو تباہ کرنے کا تھا۔ہوائی اڈے پر حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے دس بجے کے قریب کیا گیا۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کراچی ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس اہلکار حملہ آوروں سے قبضے میں لیے جانے والے اسلحے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکام کے مطابق سات حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہلاک کیا ہے جبکہ تین نے اپنے آپ کو اڑا لیا۔
،تصویر کا کیپشنکالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کراچی ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس اہلکار حملہ آوروں سے قبضے میں لیے جانے والے اسلحے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکام کے مطابق سات حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہلاک کیا ہے جبکہ تین نے اپنے آپ کو اڑا لیا۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے اختتام پر ہوائی اڈے پر کام کرنے والے ملازمین ایئر پورٹ سے نکل رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی فورسز کے آپریشن کے اختتام پر ہوائی اڈے پر کام کرنے والے ملازمین ایئر پورٹ سے نکل رہے ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد اندرون ملک سے آنے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنکراچی ایئر پورٹ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد اندرون ملک سے آنے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق معمول کے آپریشنز مقامی وقت کے مطابق چار بجے سے شروع کر دیے جائیں گے۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق معمول کے آپریشنز مقامی وقت کے مطابق چار بجے سے شروع کر دیے جائیں گے۔
ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر انٹیلی جنس ممتاز میمن کے مطابق شدت پسندوں کے حملے اور ان کے خلاف کارروائی کے دوران نہ تو کسی مسافر طیارے کو نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی کسی مسافر کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر انٹیلی جنس ممتاز میمن کے مطابق شدت پسندوں کے حملے اور ان کے خلاف کارروائی کے دوران نہ تو کسی مسافر طیارے کو نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی کسی مسافر کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اے ایس ایف یعنی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے کارروائی کے بعد رینجرز اور پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا اور حملہ آوروں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اے ایس ایف یعنی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے کارروائی کے بعد رینجرز اور پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا اور حملہ آوروں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا۔
صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے فوج کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنصورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے فوج کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
وزیر اعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حملہ آوروں کا مقصد ملکی ایوی ایشن کی صنعت کو تباہ کرنا تھا لیکن ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ان حملہ آوروں کی قائد اعظم جناح ٹرمینل کی جانب پیش قدمی روکی۔‘
،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حملہ آوروں کا مقصد ملکی ایوی ایشن کی صنعت کو تباہ کرنا تھا لیکن ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ان حملہ آوروں کی قائد اعظم جناح ٹرمینل کی جانب پیش قدمی روکی۔‘
دس حملہ آور پانچ پانچ کی دو ٹولیوں میں ایئر پورٹ میں داخل ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ہوائی اڈے میں تلاشی کا عمل مکمل کرنے کے بعد کلیئر کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشندس حملہ آور پانچ پانچ کی دو ٹولیوں میں ایئر پورٹ میں داخل ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ہوائی اڈے میں تلاشی کا عمل مکمل کرنے کے بعد کلیئر کر دیا ہے۔
ایئر پورٹ کے احاطے میں موجود انجینیئرنگ کی دو منزلہ عمارت کے اندر حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان خاصی دیر مقابلہ جاری رہا۔ یہی وہ عمارت ہے جہاں سے حملہ آور ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنایئر پورٹ کے احاطے میں موجود انجینیئرنگ کی دو منزلہ عمارت کے اندر حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان خاصی دیر مقابلہ جاری رہا۔ یہی وہ عمارت ہے جہاں سے حملہ آور ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوئے۔
جناح ہسپتال کے شعبۂ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 18 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جن میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس، پی آئی اے، رینجرز اور سول ایوی ایشن کے اہلکار شامل ہیں۔دس حملہ آوروں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل نہیں کی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنجناح ہسپتال کے شعبۂ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 18 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جن میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس، پی آئی اے، رینجرز اور سول ایوی ایشن کے اہلکار شامل ہیں۔دس حملہ آوروں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل نہیں کی گئیں۔
پی آئی اے کے اہلکاروں نے فورسز کو بتایا ہے کہ یہ حملہ آور دو گروہوں کی صورت آئے تھے اور ایک دوسرے مقام سے بھی نکل کر فائرنگ کرتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنپی آئی اے کے اہلکاروں نے فورسز کو بتایا ہے کہ یہ حملہ آور دو گروہوں کی صورت آئے تھے اور ایک دوسرے مقام سے بھی نکل کر فائرنگ کرتے رہے۔
حملے کا نشانہ بننے والے حصے میں ہوائی اڈے کا ٹرمینل ٹو بھی شامل ہے جو حج پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کچھ کارگو جہاز بھی رُکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحملے کا نشانہ بننے والے حصے میں ہوائی اڈے کا ٹرمینل ٹو بھی شامل ہے جو حج پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کچھ کارگو جہاز بھی رُکتے ہیں۔