آپریشن بلو سٹار کی برسی پر لڑائی

امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلو سٹار کی برسی کے موقع پر دو گروپوں میں تصادم: تصاویر

بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کی کارروائی کی جمعے کو 30ویں برسی منائی گئی۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کی کارروائی کی جمعے کو 30ویں برسی منائی گئی۔
اس موقع پر سکھوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر سکھوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔
دونوں گروہوں نے کرپانوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیے۔
،تصویر کا کیپشندونوں گروہوں نے کرپانوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیے۔
ٹیمپل میں دو گروپوں میں ہونے والی جھڑپ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنٹیمپل میں دو گروپوں میں ہونے والی جھڑپ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
1984 میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے آپریشن بلو سٹار کی ذاتی طور پر منظوری دی تھی جس کا مقصد وہاں پناہ لیے ہوئے ایسے مسلح سکھوں کا خاتمہ تھا جو پنجاب کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشن1984 میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے آپریشن بلو سٹار کی ذاتی طور پر منظوری دی تھی جس کا مقصد وہاں پناہ لیے ہوئے ایسے مسلح سکھوں کا خاتمہ تھا جو پنجاب کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
 30ویں برسی کے موقع پر سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے گولڈن ٹیمپل پر حملے کی مذمت کی اور احتجاج بھی کیا۔
،تصویر کا کیپشن 30ویں برسی کے موقع پر سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے گولڈن ٹیمپل پر حملے کی مذمت کی اور احتجاج بھی کیا۔
ٹی وی چینلوں پر جو ویڈیوز نشر ہوئی ہیں ان میں کچھ لوگوں کو ٹیمپل کی سیڑھیوں سے تلواریں لیے ہوئے اترتے اور جھگڑتے ہوئے دکھایا گیا۔
،تصویر کا کیپشنٹی وی چینلوں پر جو ویڈیوز نشر ہوئی ہیں ان میں کچھ لوگوں کو ٹیمپل کی سیڑھیوں سے تلواریں لیے ہوئے اترتے اور جھگڑتے ہوئے دکھایا گیا۔
خبروں کے مطابق سکھ مذہب کے سب سے مقدس مقام میں اس بات پر جھڑپ ہوئی کہ برسی کے پروگرام میں پہلے کون بولے گا۔
،تصویر کا کیپشنخبروں کے مطابق سکھ مذہب کے سب سے مقدس مقام میں اس بات پر جھڑپ ہوئی کہ برسی کے پروگرام میں پہلے کون بولے گا۔
ایک اندازے کے مطابق 1984 میں امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں پناہ لینے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
،تصویر کا کیپشنایک اندازے کے مطابق 1984 میں امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں پناہ لینے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
فوجی کارروائی کے خلاف تحریک چلانے والے کارکنوں کے مطابق حملے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لاپتہ ہوئے جن کی اب تک کوئی خبر نہیں ملی۔
،تصویر کا کیپشنفوجی کارروائی کے خلاف تحریک چلانے والے کارکنوں کے مطابق حملے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لاپتہ ہوئے جن کی اب تک کوئی خبر نہیں ملی۔