،تصویر کا کیپشنایم کیو ایم نے اپنے سربراہ الطاف حسین کی لندن میں حراست پر احتجاجی دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں سے کام بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں نمائش چورنگی پر جاری دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک رہی۔
،تصویر کا کیپشنایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی منگل کے روز لندن میں گرفتاری کے بعد بدھ کو بھی کراچی کی شاہراہیں ویرانی کا منظر پیش کرتی رہیں۔
،تصویر کا کیپشندوسرے روز بھی لوگوں نے خود کو گھروں تک محدود رکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایم کیو ایم کی قیادت کا کہنا تھا کہ جب تک الطاف حسین ان سے ٹیلیفونک خطاب نہیں کرتے، احتجاج جاری رہے گا۔
،تصویر کا کیپشنمسلم لیگ فنکشنل کے ایک وفد نے جام مدد علی کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کی اور ایم کیو ایم سے یک جہتی کا اظہار کیا۔
،تصویر کا کیپشنسخت گرمی کے باوجود کارکن اپنے سربراہ سے اظہار یک جہتی کے لیے موجود رہے۔
،تصویر کا کیپشنایم کیو ایم کےسینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک حکومتِ پاکستان اور برطانوی حکومت الطاف حسین کی صحت کی ضمانت نہیں دیتیں، دھرنے جاری رہیں گے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شہر میں رینجرز کی گاڑیاں بھی گشت کرتی رہیں۔
،تصویر کا کیپشنالطاف حسین نے حال ہی میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر انھیں گرفتار کیا گیا تو کارکن یاد رکھیں کہ ان کا قائد بےگناہ تھا اور بےگناہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کے علاوہ حیدرآْباد اور سکھر میں بھی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنوں کے دھرنے جاری ہیں۔