الطاف حسین کی گرفتاری، کراچی میں بے چینی

لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما کی منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتاری کے بارے میں آنے والی اطلاعات کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں شدید عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔

الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کراچی اور حیدرآباد میں دھرنے دیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنالطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کراچی اور حیدرآباد میں دھرنے دیے ہیں۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے تمام کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جذبات قابو میں رکھیں، ہر قیمت پر پُرامن رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
،تصویر کا کیپشنایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے تمام کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جذبات قابو میں رکھیں، ہر قیمت پر پُرامن رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
کراچی کی نمائش چورنگی پر منگل کی شام سے شروع ہونے والے دھرنے میں ہزاروں کارکن رات گئے تک موجود رہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کی نمائش چورنگی پر منگل کی شام سے شروع ہونے والے دھرنے میں ہزاروں کارکن رات گئے تک موجود رہے۔
اس سے قبل لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔
گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی کراچی میں گھیراؤ جلاؤ کا سلسلہ شروع ہوا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنگرفتاری کی اطلاع ملتے ہی کراچی میں گھیراؤ جلاؤ کا سلسلہ شروع ہوا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں برطانوی قونصل خانے کے قریب اضافی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں برطانوی قونصل خانے کے قریب اضافی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
ایم کیو ایم کے سربراہ کی ’گرفتاری‘ کی اطلاعات کے بعد کراچی کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنایم کیو ایم کے سربراہ کی ’گرفتاری‘ کی اطلاعات کے بعد کراچی کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند ہوگئے۔
 کراچی میں سی این جی کے اکثر سٹیشنوں اور پیٹرول پمپوں نے بھی کاروبار معطل کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن کراچی میں سی این جی کے اکثر سٹیشنوں اور پیٹرول پمپوں نے بھی کاروبار معطل کر دیا ہے۔
حیدر آباد میں بھی تمام دکانیں اور بازار بند ہوگئے، جگہ جگہ ٹائر جلائے گئے اور مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنحیدر آباد میں بھی تمام دکانیں اور بازار بند ہوگئے، جگہ جگہ ٹائر جلائے گئے اور مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی۔
حیدرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی اور شہر میں جاری امتحانات کو اچانک منسوخ کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنحیدرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی اور شہر میں جاری امتحانات کو اچانک منسوخ کر دیا گیا۔
کراچی میں ہمارے نامہ نگار کے مطابق غیر یقینی صورتِ حال کے سبب لوگوں نے گھر کا رخ کیا، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں ہمارے نامہ نگار کے مطابق غیر یقینی صورتِ حال کے سبب لوگوں نے گھر کا رخ کیا، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔