فرنچ اوپن کے ہفتے بھر کے رنگ

ٹینس میں کھلاڑیوں کو دیکھنے اور حوصلہ بڑھانے کے لیے

فرانس کے شہر پیرس میں فرنچ اوپن ٹینس مقابلوں کے آٹھ دن پورے ہو چکے ہیں جہاں دنیا کے سرکردہ ٹینس کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کورٹ سوزان کا ایک منظر جہاں اٹلی کے فیبیو فیگنینی اور فرانس کے گیل مینفل کا مقابلہ ہوا تھا۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے شہر پیرس میں فرنچ اوپن ٹینس مقابلوں کے آٹھ دن پورے ہو چکے ہیں جہاں دنیا کے سرکردہ ٹینس کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کورٹ سوزان کا ایک منظر جہاں اٹلی کے فیبیو فیگنینی اور فرانس کے گیل مینفل کا مقابلہ ہوا تھا۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سب کی نظریں امریکی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپیئن سیرینا ولیمز پر تھیں لیکن وہ چوتھے ہی روز سپین کی گاربائن موگوروزا سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔
،تصویر کا کیپشنخواتین کے سنگلز مقابلوں میں سب کی نظریں امریکی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپیئن سیرینا ولیمز پر تھیں لیکن وہ چوتھے ہی روز سپین کی گاربائن موگوروزا سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔
برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کی گرل فرینڈ کم سیئرز ایک میچ کے دوران جرمنی کے کھلاڑی کے خلاف ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئيں۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کی گرل فرینڈ کم سیئرز ایک میچ کے دوران جرمنی کے کھلاڑی کے خلاف ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئيں۔
سپین کی گلوکارہ اینا بوئر سپین کے کھلاڑی فرنانڈو ورڈاسکو اور سپین کے رچارڈ گیسکٹ کے درمیان ہونے والے ميچ میں موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشنسپین کی گلوکارہ اینا بوئر سپین کے کھلاڑی فرنانڈو ورڈاسکو اور سپین کے رچارڈ گیسکٹ کے درمیان ہونے والے ميچ میں موجود تھیں۔
سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی راجر فیڈرر تیسرے دور کے اپنے میچ میں لاٹویا کے کھلاڑی کو ریٹرن دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی راجر فیڈرر تیسرے دور کے اپنے میچ میں لاٹویا کے کھلاڑی کو ریٹرن دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
جرمنی کی اینجلک کربر کے خلاف کینیڈا کی سٹار کھلاڑی یوجین بوکارڈ بھرپور فارم میں نظر آئیں اور اس میچ میں وہ فتح سے ہمکنار ہو کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی کی اینجلک کربر کے خلاف کینیڈا کی سٹار کھلاڑی یوجین بوکارڈ بھرپور فارم میں نظر آئیں اور اس میچ میں وہ فتح سے ہمکنار ہو کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
چیک رپبلک کے سٹار کھلاڑی تھامس برڈک کی گرل فرینڈ ایسٹر سٹرووا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے رولاں گیروز میں موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشنچیک رپبلک کے سٹار کھلاڑی تھامس برڈک کی گرل فرینڈ ایسٹر سٹرووا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے رولاں گیروز میں موجود تھیں۔
دفاعی چیمپیئن کی شکست کے بعد روس کی سٹار کھلاڑی ماریا شاراپووا اس ٹورنامنٹ کی اہم کھلاڑی تصور کی جا رہی ہیں۔ وہ تیسرے دور کا میچ جیت کر چوتھے دور میں پہنچ گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشندفاعی چیمپیئن کی شکست کے بعد روس کی سٹار کھلاڑی ماریا شاراپووا اس ٹورنامنٹ کی اہم کھلاڑی تصور کی جا رہی ہیں۔ وہ تیسرے دور کا میچ جیت کر چوتھے دور میں پہنچ گئی ہیں۔
یہاں ماریا شاراپووا کو آسٹریلوی کھلاڑی سمینتھا سے میچ جیتنے کے بعد ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہاں ماریا شاراپووا کو آسٹریلوی کھلاڑی سمینتھا سے میچ جیتنے کے بعد ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فرانسیسی گلوکارہ سلوی وارٹن (درمیان میں) بھی ایک میچ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی گلوکارہ سلوی وارٹن (درمیان میں) بھی ایک میچ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔
رفائل نڈال کو فرنچ اوپن کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے اور وہ دفاعی چیمپیئن بھی ہیں۔ یہاں اپنے تیسرے دور کا میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنرفائل نڈال کو فرنچ اوپن کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے اور وہ دفاعی چیمپیئن بھی ہیں۔ یہاں اپنے تیسرے دور کا میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔