پاک بھارت تعلقات اور ماہی گیر

پاکستان اور بھارت میں جب بھی تعلقات میں بہتری کی کوششوں میں سب سے پہلا فائدہ دونوں ملکوں میں قید ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو ہوتا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب کے موقعے پر خیرسگالی کے جذبے کے طور پر رہا کیے جانے والے 151 بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب کے موقعے پر خیرسگالی کے جذبے کے طور پر رہا کیے جانے والے 151 بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ان ماہی گیروں کی رہائی کا حکم پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورۂ بھارت سے پہلے دیا تھا۔ نوازشریف نے ماہی گیروں کے ساتھ پاکستان کی تحویل میں موجود ستاون بھارتی کشتیوں کو چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنان ماہی گیروں کی رہائی کا حکم پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورۂ بھارت سے پہلے دیا تھا۔ نوازشریف نے ماہی گیروں کے ساتھ پاکستان کی تحویل میں موجود ستاون بھارتی کشتیوں کو چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے۔
92 بھارتی قیدیوں کو حیدرآباد کی نارا جیل جب کہ 59 کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کیا گیا۔ ان ماہی گیروں کو بسوں کے ذریعے لاہور لایا گیا۔
،تصویر کا کیپشن92 بھارتی قیدیوں کو حیدرآباد کی نارا جیل جب کہ 59 کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کیا گیا۔ ان ماہی گیروں کو بسوں کے ذریعے لاہور لایا گیا۔
بسوں سے اترتے ہی ان قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پھر قطار میں لگ کر امیگریشن کروانے لگے۔ ان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ رہائی پانے والوں کے چہروں پر خوشی کی نسبت حیرت اور بے یقینی کے جذبات زیادہ نمایاں تھے۔ سب ہی نے دنوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
،تصویر کا کیپشنبسوں سے اترتے ہی ان قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پھر قطار میں لگ کر امیگریشن کروانے لگے۔ ان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ رہائی پانے والوں کے چہروں پر خوشی کی نسبت حیرت اور بے یقینی کے جذبات زیادہ نمایاں تھے۔ سب ہی نے دنوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان کی طرف سے اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ بھارت اس جذبۂ خیرسگالی کا جواب مثبت انداز میں دے گا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی طرف سے اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ بھارت اس جذبۂ خیرسگالی کا جواب مثبت انداز میں دے گا۔
 پاکستانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے 521 قیدی بھارتی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 168ماہی گیر ہیں۔
،تصویر کا کیپشن پاکستانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے 521 قیدی بھارتی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 168ماہی گیر ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جب بھی بہتری کی کوششوں کا آغاز ہوتا ہے تو اس موقع پر اکثر دونوں جانب سے ماہی گیروں کو رہا کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جب بھی بہتری کی کوششوں کا آغاز ہوتا ہے تو اس موقع پر اکثر دونوں جانب سے ماہی گیروں کو رہا کیا جاتا ہے۔