اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سکھوں کا اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مظاہرہ
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے صوبہ سندھ میں اپنی مذہبی کتاب کی بےحرمتی پر احتجاج کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین سخت سکیورٹی کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنسکھ اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے والےعناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جن کی مدد سے مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے باہر نکالا گیا۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے جب مظاہرین تمام سکیورٹی حصار توڑ کر پارلیمنٹ بلڈنگ کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین راستے میں موجود رکاوٹیں اورگیٹ نمبر ایک کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگئے اور اس دوران پولیس نے مظاہرین کو کئی بار روکنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکی۔