سیالکوٹ کے فٹ بال عالمی کپ میں

سیالکوٹ میں فٹ بال بنانے کا جدید کارخانہ: تصاویر

سیالکوٹ میں قائم فارورڈ نامی پاکستانی کمپنی کو برازیل میں 14 جون سے شروع ہونے والے فٹ ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال فراہم کرنے کا ٹھیکہ ملا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسیالکوٹ میں قائم فارورڈ نامی پاکستانی کمپنی کو برازیل میں 14 جون سے شروع ہونے والے فٹ ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال فراہم کرنے کا ٹھیکہ ملا ہے۔
پاکستانی صنعت کار اختر خواجہ کی کمپنی اور ایک چینی کمپنی کھیلوں کا سامان فروخت کرنے والی جرمن کمپنی ایڈیڈاس کے لیے یہ فٹ بال بنا رہے ہیں جو عالمی کپ میں استعمال ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی صنعت کار اختر خواجہ کی کمپنی اور ایک چینی کمپنی کھیلوں کا سامان فروخت کرنے والی جرمن کمپنی ایڈیڈاس کے لیے یہ فٹ بال بنا رہے ہیں جو عالمی کپ میں استعمال ہوں گے۔
چینی کمپنی کو ایڈیڈاس کا آرڈر تیار کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی جس کے بعد پاکستانی کمپنی کو بھی فٹ بال تیار کرنے کو کہا گیا۔
،تصویر کا کیپشنچینی کمپنی کو ایڈیڈاس کا آرڈر تیار کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی جس کے بعد پاکستانی کمپنی کو بھی فٹ بال تیار کرنے کو کہا گیا۔
سیالکوٹ میں کھیلوں کی صنعت بہت مضبوط ہے لیکن ماضی میں بچوں سے مشقت لینے کے معاملے پر فٹ بال بنانے کی صنعت مشکالات کا شکار ہو گئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنسیالکوٹ میں کھیلوں کی صنعت بہت مضبوط ہے لیکن ماضی میں بچوں سے مشقت لینے کے معاملے پر فٹ بال بنانے کی صنعت مشکالات کا شکار ہو گئی تھی۔
ماضی میں بھی پاکستان کے تیار کردہ فٹ بال عالمی مقابلوں میں استعمال ہو چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنماضی میں بھی پاکستان کے تیار کردہ فٹ بال عالمی مقابلوں میں استعمال ہو چکے ہیں۔
بچوں سے مشقت لینے کے معاملات سامنے آنے کے بعد سیالکوٹ میں کئی صنعتوں نے جدید طریقے اپنا لیے ہیں اور وہ بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبچوں سے مشقت لینے کے معاملات سامنے آنے کے بعد سیالکوٹ میں کئی صنعتوں نے جدید طریقے اپنا لیے ہیں اور وہ بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہیں۔
کئی فیکٹریوں میں حالت کار بہت بہتر ہوئے ہیں اور اکثر صنعت کاروں نے رضاکارانہ طور پر بغیر سرکاری معاونت کے بین الاقوامی معیار حاصل کر لیے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکئی فیکٹریوں میں حالت کار بہت بہتر ہوئے ہیں اور اکثر صنعت کاروں نے رضاکارانہ طور پر بغیر سرکاری معاونت کے بین الاقوامی معیار حاصل کر لیے ہیں۔
سیالکوٹ میں فٹ بال سازی کی صنعت بہت پرانی اور دلچسپ ہے۔ اس کا آغاز تاج برطانیہ کے دور میں ہوا تھا جب ایک مقامی موچی برطانوی فوجیوں کے فٹ بال مرمت کرتے کرتے خود فٹ بال تیار کرنا سیکھ گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنسیالکوٹ میں فٹ بال سازی کی صنعت بہت پرانی اور دلچسپ ہے۔ اس کا آغاز تاج برطانیہ کے دور میں ہوا تھا جب ایک مقامی موچی برطانوی فوجیوں کے فٹ بال مرمت کرتے کرتے خود فٹ بال تیار کرنا سیکھ گیا تھا۔