فرانس میں 67 واں کانز فلم فیسٹیول

1946 سے ہر سال اس فیسٹیول میں صرف اداکار اور فلم ساز ہی نہیں فلمی صنعت کے ہر شعبے سے وابستہ سرکردہ افراد شریک ہوتے ہیں۔

67 ویں کانز فلم فیسٹیول کا کل بجٹ 20 لاکھ یورو ہے جس میں سے نصف کے قریب رقم حکومت فراہم کرتی ہے۔
،تصویر کا کیپشن67 ویں کانز فلم فیسٹیول کا کل بجٹ 20 لاکھ یورو ہے جس میں سے نصف کے قریب رقم حکومت فراہم کرتی ہے۔
فیسٹیول میں ہر سال دنیا بھر کی فلم انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ کے لگ بھگ لوگ شرکت کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفیسٹیول میں ہر سال دنیا بھر کی فلم انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ کے لگ بھگ لوگ شرکت کرتے ہیں۔
گذشتہ سال فیسٹیول میں 3767 صحافیوں نے شرکت کی جو اولمپکس کے بعد دنیا کی کسی بھی تقریب میں شریک ہونے والے صحافیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ سال فیسٹیول میں 3767 صحافیوں نے شرکت کی جو اولمپکس کے بعد دنیا کی کسی بھی تقریب میں شریک ہونے والے صحافیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
کانز فلم فیسٹیول 19 مختلف زمروں میں ایوارڈ دیے جاتے ہیں
،تصویر کا کیپشنکانز فلم فیسٹیول 19 مختلف زمروں میں ایوارڈ دیے جاتے ہیں
کانز فلم فیسٹیول کو 1939 میں شروع ہونا تھا لیکن دوسری جنگِ عظیم کی وجہ سے یہ 1946 میں شروع ہوا جب کہ امریکی آسکرز ایوارڈز کی تقاریب 1929 سے منعقد ہو رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکانز فلم فیسٹیول کو 1939 میں شروع ہونا تھا لیکن دوسری جنگِ عظیم کی وجہ سے یہ 1946 میں شروع ہوا جب کہ امریکی آسکرز ایوارڈز کی تقاریب 1929 سے منعقد ہو رہی ہیں۔
امریکی ایوارڈ آسکرز کے برعکس کانز فلم فیسٹیول میں نئے فلمسازوں اور فنکاروں کے کام کو بھی سراہا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکی ایوارڈ آسکرز کے برعکس کانز فلم فیسٹیول میں نئے فلمسازوں اور فنکاروں کے کام کو بھی سراہا جاتا ہے۔
روایتی لال قالین یا ریڈ کارپٹ پر کثیر تعداد میں فنکاروں کی آمد و رفت کی وجہ سے دو کلومیٹر لمبے قالین کو دن میں تین بار بدلا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنروایتی لال قالین یا ریڈ کارپٹ پر کثیر تعداد میں فنکاروں کی آمد و رفت کی وجہ سے دو کلومیٹر لمبے قالین کو دن میں تین بار بدلا جاتا ہے۔
گذشتہ سال نئے فلمسازوں کو متوجہ کرنے کے لیے منتظمین نے چھ نئی زبانوں کی فلموں کو فیسٹیول میں حصہ لینے کی اجازت دی۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ سال نئے فلمسازوں کو متوجہ کرنے کے لیے منتظمین نے چھ نئی زبانوں کی فلموں کو فیسٹیول میں حصہ لینے کی اجازت دی۔
فیسٹیول کے مستقل انتظامی کمیٹی کے ارکان کی تعداد صرف 30 ہے جب کہ فیسٹیول کے موقعے پر اسی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 850 ہوجاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنفیسٹیول کے مستقل انتظامی کمیٹی کے ارکان کی تعداد صرف 30 ہے جب کہ فیسٹیول کے موقعے پر اسی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 850 ہوجاتی ہے۔
 فیسٹیول فرنچ ریویرا نامی فرانسیسی ساحلی علاقے کے پاس کانز نامی شہر میں منعقد ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن فیسٹیول فرنچ ریویرا نامی فرانسیسی ساحلی علاقے کے پاس کانز نامی شہر میں منعقد ہوتا ہے۔
 فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ ’پام ڈی اور‘ ہے۔ 24 قیراط سونے سے بنا یہ ایوارڈ سال کی بہترین فلم کو دیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ ’پام ڈی اور‘ ہے۔ 24 قیراط سونے سے بنا یہ ایوارڈ سال کی بہترین فلم کو دیا جاتا ہے۔
ابھی تک صرف ایک خاتون ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ جیت پائی ہیں جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا۔ انھوں نے یہ ایوارڈ 1993 میں جیتا۔
،تصویر کا کیپشنابھی تک صرف ایک خاتون ’پام ڈی اور‘ ایوارڈ جیت پائی ہیں جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا۔ انھوں نے یہ ایوارڈ 1993 میں جیتا۔
1950 کی دہائی تک یہ ایوارڈ ساحل سمندر کے کنارے منعقد ہوتے تھے جہاں صحافیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔
،تصویر کا کیپشن1950 کی دہائی تک یہ ایوارڈ ساحل سمندر کے کنارے منعقد ہوتے تھے جہاں صحافیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔