،تصویر کا کیپشنچیلسی کی طرف سے کھیلنے والے 33 سالہ ایشلے کول کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔ انگلینڈ کے بہترین دفاعی کھلاڑی کا نام انگلینڈ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں موجود نہیں ہے ۔
،تصویر کا کیپشن15 سال کی عمر سے پروفیشنل فٹبال کھیلنے والے 32 سالہ برازیلین کھلاڑی کاکا کو برازیلین مینیجر لوئس فلپ سکولاری نے ورلڈکپ میں نوجوان کھلاڑیوں پر ترجیح نہیں دی۔
،تصویر کا کیپشنمانچسٹر یونائٹڈ کی طرف سے 369 میچ کھیلنے والے مائیکل کیرک بھی انگلینڈ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
،تصویر کا کیپشن اٹیلین کلب یو وینٹس کی طرف سے کھیلنے والے ارجنٹینا کے کھلاڑی کارلوس ٹیویز کو اس سال اطالوی فٹبال لیگ سیری اے میں 19 گول کرنے کے بعد بھی ورلڈکپ 2014 کے لیے ارجنٹینا کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنریال میڈرڈ سے کھیلنے والے گیرھت بیل کا تعلق ویلس سے ہے، حیران کن بات یہ ہے کے بیل ویلس کے ورلڈ کپ نا کوالیئفائی کرنے کی وجہ سے اس سال برازیل نہیں جا پائیں گے۔
،تصویر کا کیپشن21 سالہ فلپ کورٹینو کا شمار بھی ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جن کو برازیلین مینیجر لوئس فلپ سکولاری نے موقع نہیں دیا ـ لیور پول کلب کی طرف سے کھیلنے والے کورٹینو کے اندازِ کھیل کو ماہرین میسی اور رونلڈینہو سے مشاہبت دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسویڈن کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور فرانسیسی کلب پی اسی جی کی طرف سے کھیلنے والے ذلاٹن ابراہموِچ اپنی ٹیم کے ورلڈکپ والیئفائنگ راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد اس سال ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہونگے۔
،تصویر کا کیپشن 91.5 فیصد بال پاسنگ کی شرح رکھنے والے فرانسیسی کھلاڑی سمیر نصری ہر میچ میں اوسطً 56 بار بال پاس کرتے ہیں۔ نصری کے انفرادی اعداد و شمار فرانس کی طرف سے ورلڈکپ کے لیے چنے گئے ہر ایک کھلاڑی سے واضع طور پر بہتر ہیں ۔