ترکی کے مغربی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے بڑا جانی نقصان ہوا ہے
،تصویر کا کیپشنترکی میں حکام کے مطابق مغربی علاقے سوما میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکے اور آتشزدگی سے 200 سے زیادہ کان کن ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنترکی کے وزیرِ توانائی تانر یلدیز نے ٹیلی ویژن پر ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے وقت کان میں 780 سے زائد کان کن موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے کہا کہ کان میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں دھماکہ ہوا اور اس کے نتیجے میں کان میں نصب لفٹیں اور تازہ ہوا پہنچانے کا نظام بند ہو گیا۔
،تصویر کا کیپشنوزیرِ توانائی کے مطابق زیادہ تر اموات زہریلے دھوئیں کے باعث ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمقامی اہلکار محمد بہتن آتچی نے بتایا کہ اس نجی ملکیتی کان میں بھرے دھویں کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشندھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنجس جگہ یہ کان کن پھنسے ہوئے ہیں وہ زمین سے دو کلومیٹر نیچے اور کان کے منھ سے چار کلومیٹر دور ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتال اور کان کے باہر جمع ہو گئی۔
،تصویر کا کیپشنتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیشتر صنعتی ممالک کے مقابلے میں ترکی میں کوئلے کی کانوں کا حفاظتی ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں۔ 1992 میں بحیرۂ اسود کے قریب واقع کان میں حادثے سے 270 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔