کینسر کے بارے میں آگاہی کے لیے فیشن شو کا انعقاد

ممبئی میں گذشتہ روز کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے فیشن شو ہوا جس میں بالی وڈ کے نئے پرانے فنکاروں نے شرکت کی۔

مبئی میں کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کینسر کے شکار لوگوں کی امداد کے لیے منعقدo ایک فیشن شو میں اداکار نیل نتن مکیش اور پونم ڈھلوں ديگر ماڈلز کے ساتھ۔
،تصویر کا کیپشنمبئی میں کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کینسر کے شکار لوگوں کی امداد کے لیے منعقدo ایک فیشن شو میں اداکار نیل نتن مکیش اور پونم ڈھلوں ديگر ماڈلز کے ساتھ۔
اس موقعے پر اداکارہ نیتو چندرا اس انداز میں نظر آئيں۔
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر اداکارہ نیتو چندرا اس انداز میں نظر آئيں۔
اسی فیشن شو میں اداکارہ گوہر خان نے بھی ریمپ پر واک کیا۔ گوہر نے گذشتہ دنوں ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ باس‘ جیتا تھا اور وہ حال ہی میں ایک اور شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشناسی فیشن شو میں اداکارہ گوہر خان نے بھی ریمپ پر واک کیا۔ گوہر نے گذشتہ دنوں ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ باس‘ جیتا تھا اور وہ حال ہی میں ایک اور شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
اداکار وویک اوبرائے نے بھی اس فیشن شو میں حصہ لیا۔ وویک نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ’دا امیزنگ سپائڈرمین‘ کے ہندی ورژن کے لیے آواز دی ہے۔
،تصویر کا کیپشناداکار وویک اوبرائے نے بھی اس فیشن شو میں حصہ لیا۔ وویک نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ’دا امیزنگ سپائڈرمین‘ کے ہندی ورژن کے لیے آواز دی ہے۔
اس فیشن شو میں اپنے زمانے کی معروف اداکارہ پونم ڈھلوں نے بھی ریمپ پر واک کیا لیکن اچانک وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں۔
،تصویر کا کیپشناس فیشن شو میں اپنے زمانے کی معروف اداکارہ پونم ڈھلوں نے بھی ریمپ پر واک کیا لیکن اچانک وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں۔
پونم ڈھلوں توازن بگڑنے کی وجہ سے سٹیج پر گر گئیں۔
،تصویر کا کیپشنپونم ڈھلوں توازن بگڑنے کی وجہ سے سٹیج پر گر گئیں۔
گرنے کے فورا بعد پونم نے اپنے آپ کو سنبھالا اور اٹھ کھڑی ہوئیں اور شائقین کو سلام کیا۔
،تصویر کا کیپشنگرنے کے فورا بعد پونم نے اپنے آپ کو سنبھالا اور اٹھ کھڑی ہوئیں اور شائقین کو سلام کیا۔
اداکارہ بھاگيہ شري ایک عرصے کے بعد کسی عوامی تقریب میں نظر آئیں۔ انھوں نے بھی اس فیشن شو میں ریمپ پر واک کیا۔
،تصویر کا کیپشناداکارہ بھاگيہ شري ایک عرصے کے بعد کسی عوامی تقریب میں نظر آئیں۔ انھوں نے بھی اس فیشن شو میں ریمپ پر واک کیا۔
بھاگيہ شري نے سنہ 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے اپنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کیا تھا۔ فلم زبردست ہٹ رہی لیکن بھاگيہ شري نے چند ہندی فلموں میں کام کرنے کے بعد شادی کر کے بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
،تصویر کا کیپشنبھاگيہ شري نے سنہ 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے اپنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کیا تھا۔ فلم زبردست ہٹ رہی لیکن بھاگيہ شري نے چند ہندی فلموں میں کام کرنے کے بعد شادی کر کے بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
اسی فیشن شو میں 50 اور 60 کی دہائی کی مشہور اداکارہ سادھنا بھی موجود تھیں۔ سادھنا ایک عرصے سے عوامی تقریبات سے دور رہی ہیں۔ یہاں ان کے ساتھ رنبیر کپور بھی نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناسی فیشن شو میں 50 اور 60 کی دہائی کی مشہور اداکارہ سادھنا بھی موجود تھیں۔ سادھنا ایک عرصے سے عوامی تقریبات سے دور رہی ہیں۔ یہاں ان کے ساتھ رنبیر کپور بھی نظر آ رہے ہیں۔