اسلام آباد کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی جلسہ
،تصویر کا کیپشنشام ڈھلتے ہی اسلام آباد کے ڈی چوک میں تحریکِ انصاف کے جلسے کے شرکا کی آمد شروع ہوگئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو ڈی چوک میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جب تک نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا تب تک ہر جمعے کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرتے رہیں گے۔‘
،تصویر کا کیپشنعمران خان کے خطاب سے پہلے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی تقریر کی۔ دیگر مقررین میں شیخ رشید بھی شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنجلسے میں دور دراز کے علاقوں سے تحریکِ انصاف کے سرگرم کارکن شامل ہوئے۔ نسبتاً خوشگوار موسم کی وجہ سے حاضرینِ جلسہ کو بڑی تعداد میں جمع ہونے میں آسانی ہوئی۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے ریڈ زون کے ساتھ واقع ڈی چوک کی جانب جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر اور ٹرک کھڑے کر کے بلاک کر دیے گئے اور جلسہ گاہ تک جانے کے لیے جناح ایونیو ہی واحد راستہ تھا۔
،تصویر کا کیپشنپی ٹی آئی کے دیگر جلسوں کی طرح اس جلسے میں بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریک انصاف کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشندوردراز سے سفر کر کے آنے والے کارکن جلسے سے قبل سستاتے نظر آئے۔