پاکستان عوامی تحریک کی پنجاب اسمبلی تک کی احتجاجی ریلی
،تصویر کا کیپشنپاکستان عوامی تحریک کی لاہور میں ریلی ناصر باغ سے شروع ہوئی اور پنجاب اسمبلی پر اختتام پذیر ہوئی۔ اختتام پر ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکومتِ پنجاب نے شہر کی مختلف سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کردیں۔ پاکستان مسلم لیگ قاف نے بھی اس احتجاجی مہم میں چھلانگ لگا دی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان عوامی پارٹی کی جانب سے میڈیا کے لیے ٹرک کا بندوبست کیا تاکہ اس احتجاج کی کوریج صحیح طور ہو سکے۔
،تصویر کا کیپشنمسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں گرینڈ اپوزیشن اتحاد بھی بن سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناحتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کا خاتمہ واجب ہو چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنطاہرالقادری نے حکومتِ پنجاب پر لوگوں کو جلسے میں شامل ہونے سے روکنے کا الزام عائد کیا۔
،تصویر کا کیپشنطاہرالقادری نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے قائم ہوئی حکومت سے خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔