میڈ ان چائنا: تاج محل سے آزادی کے مجسمے تک

چین کے بیجنگ ورلڈ پارک میں دنیا بھر کے مشہور مقامات کی نقل تیار کی گئی ہے جو کہ اصل کا چھوٹا روپ ہیں۔

چین کے بیجنگ ورلڈ پارک میں دنیا بھر کے مشہور مقامات کی نقل تیار کی گئی ہے جو کہ اصل کا چھوٹا روپ ہیں۔ اس تصویر میں روس کے قلعہ بند شہر کریملن کی مکمل نقل کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرٹسٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچین کے بیجنگ ورلڈ پارک میں دنیا بھر کے مشہور مقامات کی نقل تیار کی گئی ہے جو کہ اصل کا چھوٹا روپ ہیں۔ اس تصویر میں روس کے قلعہ بند شہر کریملن کی مکمل نقل کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرٹسٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواحی علاقے میں قائم اس پارک میں بیجنگ اور دیگر مقامات سے سیاح آتے ہیں۔ تصویر میں احرام مصر کی مکمل نقل بھی ہے۔
،تصویر کا کیپشنچین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواحی علاقے میں قائم اس پارک میں بیجنگ اور دیگر مقامات سے سیاح آتے ہیں۔ تصویر میں احرام مصر کی مکمل نقل بھی ہے۔
بھارت کی ممتاز تاریخی یادگار تاج محل جسے مغل فن تعمیرات کے شاہکار میں شمار کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں محبت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے یہاں اس کی نقل بھی موجود ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی ممتاز تاریخی یادگار تاج محل جسے مغل فن تعمیرات کے شاہکار میں شمار کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں محبت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے یہاں اس کی نقل بھی موجود ہے۔
مئی 2013 میں لی جانے والی اس تصویر میں جرمن طرز کے قلعے کی مکمل نقل کے سامنے ایک دولہا اپنی دلہن کو اٹھا کر لے جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمئی 2013 میں لی جانے والی اس تصویر میں جرمن طرز کے قلعے کی مکمل نقل کے سامنے ایک دولہا اپنی دلہن کو اٹھا کر لے جا رہا ہے۔
انگلینڈ کے معروف مقام لندن ٹاور برج کے نمونے کے سامنے دو چینی لڑکیاں تصاویر كھنچوا رہی ہیں۔ اس پارک میں آ کر چینی باشندے دنیا بھر کے معروف مقامات سے روبرو ہوتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے معروف مقام لندن ٹاور برج کے نمونے کے سامنے دو چینی لڑکیاں تصاویر كھنچوا رہی ہیں۔ اس پارک میں آ کر چینی باشندے دنیا بھر کے معروف مقامات سے روبرو ہوتے ہیں۔
امریکہ کی پہچان آزادی کے مجسمے کی نقل بھی یہاں موجود ہے اور یہ مقامی سیاح سٹیچو آف لبرٹی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کی پہچان آزادی کے مجسمے کی نقل بھی یہاں موجود ہے اور یہ مقامی سیاح سٹیچو آف لبرٹی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
برطانیہ میں زمانۂ قدیم کے تاریخی مقام سٹون ایج کی نقل کے سامنے محبت کا اظہار کرتا ایک چینی جوڑا۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں زمانۂ قدیم کے تاریخی مقام سٹون ایج کی نقل کے سامنے محبت کا اظہار کرتا ایک چینی جوڑا۔
کمبوڈیا کے مشہور انگ كور واٹ مندروں کے حقیقی نمونے کے سامنے ایک بچی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کمبوڈیا کے انگكور واٹ مندر کو یونیسکو نے جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے اہم آثار قدیمہ کے مقامات میں شامل کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکمبوڈیا کے مشہور انگ كور واٹ مندروں کے حقیقی نمونے کے سامنے ایک بچی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کمبوڈیا کے انگكور واٹ مندر کو یونیسکو نے جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے اہم آثار قدیمہ کے مقامات میں شامل کیا ہے۔