موسمِ بہار میں رنگ برنگی پتنگوں سے سجا یورپی آسمان
،تصویر کا کیپشنیورپ کے مختلف ممالک میں موسمِ بہار کے موقع پر پتنگ بازی کے میلوں میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشمالی جرمنی میں پتنگ بازی کے فیسٹیول کے مچھلي نما پتنگوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے سمندر سے مچھلیاں نکل کر آسمان میں پہنچ گئی ہوں۔بریمین کے مقام پر منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں 100 سے زیادہ پتنگ بازوں نے حصہ لیا۔
،تصویر کا کیپشنریچھ اور گلابی رنگ کے چیتے جیسی پتنگ نے بھی لوگوں کو خوب لبھايا۔۔
،تصویر کا کیپشنشمالی فرانس میں 28 ویں بین الاقوامی پتنگ فیسٹیول کے دوران پتنگوں نے آسمان پر قبضہ سا کر لیا۔
،تصویر کا کیپشندس دن تک چلنے والے اس میلے میں اس بار چھ لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی
،تصویر کا کیپشنفرانس میں ہر سال اپریل میں بین الاقوامی پتنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنآکٹوپس جیسی یہ پتنگ 17 ویں ونڈ فیسٹیول کے دوران ویلنشیا میں نظر آئی۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر شمالی فرانس میں بین الاقوامی پتنگ فیسٹیول کے دوران فش آئي لینز سے لی گئی ہے۔