یوگا کریں اور صحت مند رہیں

بھارت کے شہر امرتسر میں یوگا کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کلاس کا انعقاد

بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں لوگوں کو یوگا کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے خصوصی کلاس کا انعقاد کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں لوگوں کو یوگا کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے خصوصی کلاس کا انعقاد کیا گیا۔
یوگا کلاس کا انعقاد بھارتیہ یوگ سنستھان ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔مغرب میں لوگ عام طور پر جسے یوگا سمجھتے ہیں وہ سخت جسمانی ورزش ہے۔ اس میں جسمانی اور ذہنی قوت میں اضافے پر زور ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیوگا کلاس کا انعقاد بھارتیہ یوگ سنستھان ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔مغرب میں لوگ عام طور پر جسے یوگا سمجھتے ہیں وہ سخت جسمانی ورزش ہے۔ اس میں جسمانی اور ذہنی قوت میں اضافے پر زور ہوتا ہے۔
 کئی ہندوؤں کے مطابق یوگا کے ذریعہ آپ فطرت سے صحیح شکل اور اس کی اصلی حالت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن کئی ہندوؤں کے مطابق یوگا کے ذریعہ آپ فطرت سے صحیح شکل اور اس کی اصلی حالت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
کئی اسے پیدائش اور موت کے بندھنوں سے نجات حاصل کرنے کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکئی اسے پیدائش اور موت کے بندھنوں سے نجات حاصل کرنے کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔
ہندوستان کی قدم ترین اور کلاسکی زبانوں میں سے ایک سنسکرت زبان میں یوگا کا مطلب’نظم و ضبط‘ ہے۔یوگا کی جڑیں ہندو مذہبی روایات میں پیوست ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہندوستان کی قدم ترین اور کلاسکی زبانوں میں سے ایک سنسکرت زبان میں یوگا کا مطلب’نظم و ضبط‘ ہے۔یوگا کی جڑیں ہندو مذہبی روایات میں پیوست ہیں۔
یوگا ہزاروں برس سے انسانوں میں مقبول رہا ہے۔یوگا کی کلاس میں بیشتر لوگوں کو اس بات کی فکر رہتی ہے کہ کیا وہ صحیح طریقے سے سانس لے رہے ہیں یا کہ ان کے پیر صحیح سمت میں ہیں؟ بھارت کے علاوہ یوگا دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایک یوگا سینٹر کو گذشتہ ماہ نامعلوم افراد نے جلا کر خاکستر کر دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنیوگا ہزاروں برس سے انسانوں میں مقبول رہا ہے۔یوگا کی کلاس میں بیشتر لوگوں کو اس بات کی فکر رہتی ہے کہ کیا وہ صحیح طریقے سے سانس لے رہے ہیں یا کہ ان کے پیر صحیح سمت میں ہیں؟ بھارت کے علاوہ یوگا دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایک یوگا سینٹر کو گذشتہ ماہ نامعلوم افراد نے جلا کر خاکستر کر دیا تھا۔
 ہندومت کی روایات کے مطابق، یہ ایک جسمانی اور روحانی نظم و ضبط ہے۔ یوگا، ہندو مت، بدھ مت اور جین مت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گذشتہ سال بھارت میں یوگا کے حامیوں نے عدالت سے اسے تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنانے کی اپیل کی تھی۔
،تصویر کا کیپشن ہندومت کی روایات کے مطابق، یہ ایک جسمانی اور روحانی نظم و ضبط ہے۔ یوگا، ہندو مت، بدھ مت اور جین مت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گذشتہ سال بھارت میں یوگا کے حامیوں نے عدالت سے اسے تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنانے کی اپیل کی تھی۔
بھارت میں کئی یوگا گروہ ہیں اور یہ عوام میں کافی مقبول ہیں۔ بھارت میں نجی ٹی وی چینلز پر مختلف گرو لوگوں کو یوگا سیکھاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں کئی یوگا گروہ ہیں اور یہ عوام میں کافی مقبول ہیں۔ بھارت میں نجی ٹی وی چینلز پر مختلف گرو لوگوں کو یوگا سیکھاتے ہیں۔