بیساکھی کا تہوار اور پنجہ صاحب کی چہل پہل

پاکستان میں گرودوارہ پنجہ صاحب کو سکھوں کا تیسرا سب سے مقدس مذہبی مقام سمجھا جاتا ہے۔ تین دن تک جاری رہنے والے بیساکھی میلے کے لیے وہاں پاکستان کے علاوہ بھارت اور یورپ سے بھی سکھ پہنچے ہیں۔

گرودوارہ پنجہ صاحب پاکستان کے شہر حسن ابدال میں ہے۔ اسے سکھوں کا تیسرا سب سے مقدس مقام کہا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگرودوارہ پنجہ صاحب پاکستان کے شہر حسن ابدال میں ہے۔ اسے سکھوں کا تیسرا سب سے مقدس مقام کہا جاتا ہے۔
پنجہ صاحب میں ان دنوں تین روزہ بیساکھی کے تہوار کا جشن جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنپنجہ صاحب میں ان دنوں تین روزہ بیساکھی کے تہوار کا جشن جاری ہے۔
بیساکھی کے تہوار میں شامل ہونے کے لیے پاکستان سے چار ہزار، بھارت سے ڈھائي ہزار اور یورپ اور دیگر ممالک سے 200 سکھ عقیدت مند پہنچے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبیساکھی کے تہوار میں شامل ہونے کے لیے پاکستان سے چار ہزار، بھارت سے ڈھائي ہزار اور یورپ اور دیگر ممالک سے 200 سکھ عقیدت مند پہنچے ہیں۔
سکھ عقیدت مند یہاں اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسکھ عقیدت مند یہاں اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے ہیں۔
گرودوارہ پنجہ صاحب کے جھروکے میں بیٹھا ایک سکھ خاندان۔
،تصویر کا کیپشنگرودوارہ پنجہ صاحب کے جھروکے میں بیٹھا ایک سکھ خاندان۔
بیساکھی سکھ مذہب کا سب سے بڑا اور پرانا تہوار ہے جو ہر سال 13 اور 14 اپریل کو منایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبیساکھی سکھ مذہب کا سب سے بڑا اور پرانا تہوار ہے جو ہر سال 13 اور 14 اپریل کو منایا جاتا ہے۔
گرودوارہ پنجہ صاحب کے مقدس تالاب میں عقیدت مند غسل کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگرودوارہ پنجہ صاحب کے مقدس تالاب میں عقیدت مند غسل کرتے ہیں۔
مقدس تالاب میں ڈبکی لگانے کے بعد اپنے بالوں کو سكھاتے ہوئے ایک بزرگ۔
،تصویر کا کیپشنمقدس تالاب میں ڈبکی لگانے کے بعد اپنے بالوں کو سكھاتے ہوئے ایک بزرگ۔
بعض بچے غسل کے بعد دھوپ میں بیٹھے ہیں۔ حسن ابدال کے بعد سکھ عقیدت مند گرو نانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب بھی جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبعض بچے غسل کے بعد دھوپ میں بیٹھے ہیں۔ حسن ابدال کے بعد سکھ عقیدت مند گرو نانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب بھی جاتے ہیں۔