لندن میراتھن میں کینیائی کھلاڑی کی جیت اور برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کی آٹھویں پوزیشن
،تصویر کا کیپشناتوار کو برطانوی دارالحکومت لندن میں میراتھن ریس منعقد ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنکینیا کے ایتھلیٹ ولسن کپسانگ نے دوسری بار لندن میراتھن جیت لی۔ اس سے پہلے انھوں نے سال 2012 کی ریس جیتی تھی۔انھوں نے مقررہ فاصلہ 2:04.27 وقت میں طے کیا۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے ایتھلیٹ محمد فرح جنھوں نے لندن اولمپکس میں دس اور پانچ ہزار میٹرز ریس جیتی تھی اور ان سے میراتھن ریس جیتنے کی کافی توقع کی جا رہی تھی لیکن وہ اس ریس میں 8ویں پوزیشن پر رہے۔
،تصویر کا کیپشنایک اندازے کے مطابق 36 ہزار شوقیہ کھلاڑیوں، مشہور شخصیات نے اس ریس میں حصہ لیا۔
،تصویر کا کیپشنمیراتھن ریس میں شریک افراد برطانوی پارلیمان کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔ لندن میں اتوار کو موسم خشک اور روشن رہا۔
،تصویر کا کیپشناس ریس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنمیراتھن کے راستے میں جگہ جگہ شائقین کی ایک بڑی تعداد جمع تھی اور وہ ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنخواتین کی درجہ بندی میں کینیا ہی کی ایدنا کیپلیگت نے ریس جیتی۔ انھوں نے گزشتہ سال برلن میراتھن جیتی تھی اور مقررہ فاصلہ کم وقت میں طے کر ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمیراتھن میں ایلیٹ وہیل چیئر کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔