بھارتی انتخابات: ’سپائڈرمین‘ بھی امیدوار

بھارت کے سپائڈر مین کہے جانے والے گوروو شرما پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے اور وہ جنوبی ممبئی سے آزاد امیدوار ہیں۔

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے۔ مختلف امیدوار ہیں ان میں بھارت کے ’سپائڈر مین‘ کہلانے والے گوروو شرما بھی شامل ہیں جو جنوبی ممبئی سے آزاد امیدوار ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں پارلیمانی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے۔ مختلف امیدوار ہیں ان میں بھارت کے ’سپائڈر مین‘ کہلانے والے گوروو شرما بھی شامل ہیں جو جنوبی ممبئی سے آزاد امیدوار ہیں۔
گوروو مقامی باشندوں سے سپائڈرمین کے انداز میں اپنے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگوروو مقامی باشندوں سے سپائڈرمین کے انداز میں اپنے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔
اس تصویر میں انڈین سپائڈرمین بچوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ بھارت میں انتخابات کو جمہوریت کے جشن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں انڈین سپائڈرمین بچوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ بھارت میں انتخابات کو جمہوریت کے جشن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
گوروو کو مقامی باشندے ’سپائڈر مین‘ کے نام سے جانتے ہیں شاید اسی لیے گوروو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے اسی روپ میں گئے۔
،تصویر کا کیپشنگوروو کو مقامی باشندے ’سپائڈر مین‘ کے نام سے جانتے ہیں شاید اسی لیے گوروو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے اسی روپ میں گئے۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد گوروو سپائڈرمین کے لباس میں ہی لوگوں سے ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد گوروو سپائڈرمین کے لباس میں ہی لوگوں سے ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔
انڈین ’سپائڈر مین‘ کے انتخاب میں حصہ لینے پر بچے بہت پر جوش ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانڈین ’سپائڈر مین‘ کے انتخاب میں حصہ لینے پر بچے بہت پر جوش ہیں۔
ان انتخابات میں پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔ اس لیے گوروو نوجوانوں سے مل کر ان سے خصوصی طور پر اپنے حق میں ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنان انتخابات میں پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔ اس لیے گوروو نوجوانوں سے مل کر ان سے خصوصی طور پر اپنے حق میں ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔
یہاں گوروو کو اپنی مہم کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا انتخابی نشان ’کھڑکی‘ ہے۔ بھارت میں لوک سبھا انتخابات نو مراحل میں ہو رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 16 مئی کو ہوگی۔
،تصویر کا کیپشنیہاں گوروو کو اپنی مہم کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا انتخابی نشان ’کھڑکی‘ ہے۔ بھارت میں لوک سبھا انتخابات نو مراحل میں ہو رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 16 مئی کو ہوگی۔