بلوچستان میں ایف سی کی کارروائیاں

    • مصنف, ریاض سہیل
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، بلوچستان

بلوچستان میں رواں سال فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کی تصاویر

بلوچستان میں رواں سال فرنٹیئر کانسٹیبلری یعنی ایف سی کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایف سی نے 100 دنوں میں 78 مبینہ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جب کہ اسی عرصے میں علیحدگی پسند تنظیموں نے بارہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ان حملوں میں سات ایف سی اہل کار ہلاک اور 41 زخمی ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنبلوچستان میں رواں سال فرنٹیئر کانسٹیبلری یعنی ایف سی کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایف سی نے 100 دنوں میں 78 مبینہ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جب کہ اسی عرصے میں علیحدگی پسند تنظیموں نے بارہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ان حملوں میں سات ایف سی اہل کار ہلاک اور 41 زخمی ہوئے۔
ایف سی کی کارروائیاں تربت، مکران، پنجگور، ڈیرہ بگٹی، سوئی اور بیلہ میں نظر آتی ہیں جب کہ علیحدگی پسندوں نے ڈیرا بگٹی، ڈیرا مراد جمالی میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچایا۔
،تصویر کا کیپشنایف سی کی کارروائیاں تربت، مکران، پنجگور، ڈیرہ بگٹی، سوئی اور بیلہ میں نظر آتی ہیں جب کہ علیحدگی پسندوں نے ڈیرا بگٹی، ڈیرا مراد جمالی میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچایا۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کو صرف تربت، کیچ اور پنجگور میں عسکریت پسندی کا سامنا ہے جب کہ دیگر علاقوں کوئٹہ، قلات، مستونگ، خصدار ، نصیر آباد میں اکا دکا واقعات ہو رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کو صرف تربت، کیچ اور پنجگور میں عسکریت پسندی کا سامنا ہے جب کہ دیگر علاقوں کوئٹہ، قلات، مستونگ، خصدار ، نصیر آباد میں اکا دکا واقعات ہو رہے ہیں۔
آوران ضلعے کی تحصیل جاؤ میں 19 فروری کو ایف سی نے پانچ مبینہ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنآوران ضلعے کی تحصیل جاؤ میں 19 فروری کو ایف سی نے پانچ مبینہ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اجنبی گاڑی دیکھ کر گاؤں کے بچے ڈر جاتے ہیں
،تصویر کا کیپشناجنبی گاڑی دیکھ کر گاؤں کے بچے ڈر جاتے ہیں
ملازئی گاؤں سے تقریبا پندرہ کلومیٹر دور کھوڑو گاؤں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، گاؤں میں جلے ہوئے مکانات اور سامان کی باقیات موجود ہیں۔
،تصویر کا کیپشنملازئی گاؤں سے تقریبا پندرہ کلومیٹر دور کھوڑو گاؤں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، گاؤں میں جلے ہوئے مکانات اور سامان کی باقیات موجود ہیں۔