بھارت میں عام انتخابات کے لیے تیاری مکمل

بھارت میں عام انتخابات کا آج اغاز ہو رہا ہے۔ چھ نشستوں کے لیے امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو جائے گی۔

بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں آسام کی پانچ اور تریپورہ ، مغربی تری پورہ کے حلقوں میں پولنگ ہوگی۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں آسام کی پانچ اور تریپورہ ، مغربی تری پورہ کے حلقوں میں پولنگ ہوگی۔
آسام کی جن پانچ سیٹوں پر پیر کو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا ان میں تیجپور، كاليابور، جورھٹ، ڈبروگڑھ اور لکھیم پور شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآسام کی جن پانچ سیٹوں پر پیر کو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا ان میں تیجپور، كاليابور، جورھٹ، ڈبروگڑھ اور لکھیم پور شامل ہیں۔
انتخابات سے پہلے وی ایم تقسیم کے مراکز پر کافی گہماگہمي دیکھی گئی۔ تمام انتخابی اہلکار وی ایم مشینوں اور پولنگ کے لیے ضروری سامان لے کر اپنے پولنگ اسٹیشنوں کی طرف نکلنا چاہتے تھے۔
،تصویر کا کیپشنانتخابات سے پہلے وی ایم تقسیم کے مراکز پر کافی گہماگہمي دیکھی گئی۔ تمام انتخابی اہلکار وی ایم مشینوں اور پولنگ کے لیے ضروری سامان لے کر اپنے پولنگ اسٹیشنوں کی طرف نکلنا چاہتے تھے۔
اس دوران ووٹنگ مشینوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔گزشتہ دنوں ہی آسام ای وی ایم مشینوں کے بارے میں شکایت ملی تھی۔
،تصویر کا کیپشناس دوران ووٹنگ مشینوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔گزشتہ دنوں ہی آسام ای وی ایم مشینوں کے بارے میں شکایت ملی تھی۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائی جانے والے ملک بھارت میں انتخابات کے لیے ای وی ایم یعنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال پہلی مرتبہ 1999 میں ہوا تھا اور 2004 کے بعد تمام انتخابات کا نتیجہ ان ہی مشینوں سے نکلا ہے۔
،تصویر کا کیپشندنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائی جانے والے ملک بھارت میں انتخابات کے لیے ای وی ایم یعنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال پہلی مرتبہ 1999 میں ہوا تھا اور 2004 کے بعد تمام انتخابات کا نتیجہ ان ہی مشینوں سے نکلا ہے۔
ناقابل رسائی مقامات پر ووٹنگ مشینوں کو پہنچانے کے لیے ہاتھیوں کا بھی سہارا لیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنناقابل رسائی مقامات پر ووٹنگ مشینوں کو پہنچانے کے لیے ہاتھیوں کا بھی سہارا لیا جاتا ہے۔
آسام کے تنسكيا ضلع میں کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنے کے لیے انتخابی عملے نے کشتی کا سہارا بھی لیا۔
،تصویر کا کیپشنآسام کے تنسكيا ضلع میں کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنے کے لیے انتخابی عملے نے کشتی کا سہارا بھی لیا۔
انتخابات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانتخابات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ریت سے بنے فن پاروں کے لیے مشہور آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے بھی اپنے انداز میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنریت سے بنے فن پاروں کے لیے مشہور آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے بھی اپنے انداز میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔