بالی وڈ کے ستاروں کی شرکت سے ممبئی میں شبانہ اعظمی کی تنظیم ’مجواں‘ کے پروگرام کی رونق دوبالا ہو گئي۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ کے ستاروں کی شرکت سے ممبئی میں شبانہ اعظمی کی تنظیم ’مجواں‘ کے پروگرام کی رونق دوبالا ہو گئي۔ تصویر میں (بائیں سے) شبانہ اعظمی، جیا بچن اور نیتو کپور۔
،تصویر کا کیپشنمجواں اترپردیش کے ایک گاؤں کا نام ہے۔ اس تقریب کے دوران گلوکارہ سونا مہاترا کی سریلی آواز بھی گونجی۔
،تصویر کا کیپشنتقریب کے ایک پروگرام ریمپ واک میں کئی ستاروں نے اپنے جلوے بکھیرے۔ ریمپ پر اداکار رنبیر کپور شیروانی پہنے نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشناس مخصوص فیشن شو میں تمام فنکار ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیزائنر ملبوس میں نظر آئے۔ تصویر میں منیش ملہوترا کے بھتیجے اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجیہ بچن اور شبانہ اعظمی ساتھ بیٹھ کر شاید اپنے گذشتہ دنوں کو یاد کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجاوید اختر کے بیٹے اداکار فرحان اختر نے بھی نیلے کرتے میں ریمپ پر واک کیا۔
،تصویر کا کیپشناپنے نئے رنگ روپ کے ساتھ اداکار اکشے کمار نے خاص پنجابی انداز سے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنتقریب کی پرکشش ترین شخصیت امیتابھ بچن رہے۔ وہ منیش ملہوترا کے ڈیزائنر ملبوس میں توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنتقریب کے اختتام پر تمام اداکاروں نے ریمپ پر ایک ساتھ واک کیا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔