،تصویر کا کیپشنموسمِ بہار کے شروع ہوتے ہی شوقین فوٹوگرافروں کو موقع مل گیا ہے کہ وہ برطانیہ میں جنگلی حیات کی تصاویر اتاریں۔ پال رچی نے بہار کے آمد پر نمودار ہونے والی اس تتلی کی تصویر بنائی۔
،تصویر کا کیپشنایلن ہولمس نے دھوپ سینکتے ایک سانپ کی یہ تصویر برطانیہ کے علاقے جنوبی یاک شائر میں کھینچی۔ انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اسے اس وقت دیکھا جب یہ میرے پاؤں پر لیٹ گیا تبھی میں نے دھیرے سے جھک کر اس کی تصویر بنا لی۔‘
،تصویر کا کیپشنچارلس جوزف نے آپس میں کشتی کرتے خرگوشوں کی یہ تصویر بنائی۔ خرگوشوں کے دکھائی دیے جانے کا دورانیہ فروری میں شروع ہوتا ہے اور مارچ میں اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ لڑائی کی وجہ نر خرگوش کی محبت سے مادہ خرگوش کا انکار ہے۔
،تصویر کا کیپشنایئن کرک نے اس نر چھپکلی کو عکس بند کیا۔ اس کے یہ رنگ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ملن کے لیے تیار ہے اور پُرامید ہے کہ کوئی مادہ اس کی جانب متوجہ ہو جائے۔ نر چھپکلیاں اپریل میں رنگ بدل کر سبز ہو جاتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکیرن اینٹکلف نے راج ہنسوں کے اس جوڑے کی یہ رومانوی تصویر بنائی۔ یہ پرندے جوڑا بننے کے بعد عموماً تاحیات ایک دوسرے کا ساتھ نبھاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناسی اثنا میں باغوں کے پرندے نئے آنے والوں کی آمد کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ ڈین بیلٹن نے لمبی دم والے اس پرندے کی تصویر اس وقت بنائی جو وہ اسے چونچ میں پکڑے ہوئے ہے۔
،تصویر کا کیپشنایڈ فلپس نے کارکن شہد کی مکھیوں کے ایک چھتے کے قریب جا کر بہار میں پہلے نمودار ہونے والی اس نسل کو عکس بند کرنا چاہا۔ اس تصویر میں انہوں نے دو مکھیوں کے ملن کا منظر تصویر میں قید کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنبیری فروبز نے سکاٹ لینڈ میں عام پائے جانے والے اس مینڈک کی تصویر سڑک کنارے بنائی۔ ان ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں اس قدر مینڈک ہیں۔‘