اداکاروں، کھلاڑیوں کی سیاست

بالی وڈ سٹار کے علاوہ کرکٹ کے کھلاڑی سیاست کے میدان

بھارت میں فلم اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ یہاں بعض ایسے ستاروں کو دیکھا جا سکتا ہے جو پہلی بار انتخابات میں اترے ہیں۔ تصویر میں بالی وڈ اداکارہ نغمہ نظر آ رہی ہیں جو میرٹھ سے کانگریس کی امیداوار ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں فلم اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ یہاں بعض ایسے ستاروں کو دیکھا جا سکتا ہے جو پہلی بار انتخابات میں اترے ہیں۔ تصویر میں بالی وڈ اداکارہ نغمہ نظر آ رہی ہیں جو میرٹھ سے کانگریس کی امیداوار ہیں۔
اداکاروں نے سیاست کے میدان میں خوب نام کمایا ہے خواہ وہ جے للتا ہوں یا پھر سنیل دت۔ یہاں بالی وڈ کے اداکار پریش راول کو دیکھا جا سکتا ہے جو مشرقی احمدآباد سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
،تصویر کا کیپشناداکاروں نے سیاست کے میدان میں خوب نام کمایا ہے خواہ وہ جے للتا ہوں یا پھر سنیل دت۔ یہاں بالی وڈ کے اداکار پریش راول کو دیکھا جا سکتا ہے جو مشرقی احمدآباد سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
کھیل کی دنیا سے چند لوگ سیاست میں آئے ہیں۔ بھارت میں فٹبال کا معروف ترین نام بائچنگ بھوٹیا کا ہے جو مغربی بنگال میں دارجلنگ سے ترنامول کانگریس کے امیدوار ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکھیل کی دنیا سے چند لوگ سیاست میں آئے ہیں۔ بھارت میں فٹبال کا معروف ترین نام بائچنگ بھوٹیا کا ہے جو مغربی بنگال میں دارجلنگ سے ترنامول کانگریس کے امیدوار ہیں۔
بھارت میں کرکٹ کے بعض کھلاڑی سیاست میں آ چکے ہیں جن میں اظہرالدین اور کیرتی آزاد شامل ہیں۔اس بار محمد کیف اترپردیش میں پھول پور انتخابی حلقے سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں کرکٹ کے بعض کھلاڑی سیاست میں آ چکے ہیں جن میں اظہرالدین اور کیرتی آزاد شامل ہیں۔اس بار محمد کیف اترپردیش میں پھول پور انتخابی حلقے سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔
فلم اداکارہ گل پناگ جنھوں نے فلم ڈور میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا اب وہ بھارتی سیاست میں ہلچل پیدا کرنے والی عام آدمی پارٹی کی جانب سے پنجاب کے چنڈی گڑھ سے انتخابات کے میدان میں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفلم اداکارہ گل پناگ جنھوں نے فلم ڈور میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا اب وہ بھارتی سیاست میں ہلچل پیدا کرنے والی عام آدمی پارٹی کی جانب سے پنجاب کے چنڈی گڑھ سے انتخابات کے میدان میں ہیں۔
چنڈی گڑھ سے ہی بی جے پي نے اداکارہ کرن کھیر کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور دونوں اداکاراؤں میں کانٹے کے مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنچنڈی گڑھ سے ہی بی جے پي نے اداکارہ کرن کھیر کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور دونوں اداکاراؤں میں کانٹے کے مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔
اپنے بے باک انداز کے لیے معروف اداکارہ راکھی ساونت نے دو قدم آگے بڑھ کر اپنی ہی پارٹی لانچ کر دی ہے۔ ان کی پارٹی کا نام ہے راشٹریہ عام پارٹی اور وہ ممبئی سے سیاسی میدان میں امیدوار ہوں گی۔
،تصویر کا کیپشناپنے بے باک انداز کے لیے معروف اداکارہ راکھی ساونت نے دو قدم آگے بڑھ کر اپنی ہی پارٹی لانچ کر دی ہے۔ ان کی پارٹی کا نام ہے راشٹریہ عام پارٹی اور وہ ممبئی سے سیاسی میدان میں امیدوار ہوں گی۔