ایم ایچ370 : ’بحرِ ہند میں مشتبہ ملبے کے 300 ٹکڑے ‘

تھائی لینڈ کے سیارے نے جنوبی بحرِ ہند میں 300 کے قریب اجسام کی نشاندہی کی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ملائیشیا کے لاپتہ جہاز کے ٹکڑے ہیں۔

تھائی لینڈ کے سیٹلائٹ نے جنوبی بحرِ ہند میں 300 کے قریب اجسام کی نشاندہی ہی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کے ٹکڑے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ کے سیٹلائٹ نے جنوبی بحرِ ہند میں 300 کے قریب اجسام کی نشاندہی ہی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کے ٹکڑے ہیں۔
تھائی لینڈ کے سیٹلائٹ نے یہ تصاویر 24 مارچ کو لی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ کے سیٹلائٹ نے یہ تصاویر 24 مارچ کو لی تھیں۔
اس سے پہلے 23 مارچ کو فرانسیسی سیٹلائٹ نے بھی سمندر میں 122 کے قریب ٹکڑے دکھائی دیے جانے کا دعویٰ کیا تھا
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے 23 مارچ کو فرانسیسی سیٹلائٹ نے بھی سمندر میں 122 کے قریب ٹکڑے دکھائی دیے جانے کا دعویٰ کیا تھا
ملائیشیا کا ایم ایچ 370 طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہوا تھا جس میں 239 افراد سوار تھے اور اب تک سمندر میں اس کا کوئی ملبہ نہیں ملا۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا کا ایم ایچ 370 طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہوا تھا جس میں 239 افراد سوار تھے اور اب تک سمندر میں اس کا کوئی ملبہ نہیں ملا۔
جمعرات کو خراب موسم کے باعث آسٹریلوی حکام نے بتایا تھا کہ فضائی تلاش روک دی گئی ہے
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو خراب موسم کے باعث آسٹریلوی حکام نے بتایا تھا کہ فضائی تلاش روک دی گئی ہے
اس سمندری علاقے کو تیز ہواؤں کے باعث ’روئرنگ فورٹیز‘ کہا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سمندری علاقے کو تیز ہواؤں کے باعث ’روئرنگ فورٹیز‘ کہا جاتا ہے۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق خراب موسم کے باوجود بحری جہاز ممکنہ ملبے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلوی حکام کے مطابق خراب موسم کے باوجود بحری جہاز ممکنہ ملبے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر ’دی نیشن‘ نے شائع کی ہیں اور کہا ہے کہ 300 کے قریب اجسام پرتھ سے جنوب مغرب کی طرف 27000 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر ’دی نیشن‘ نے شائع کی ہیں اور کہا ہے کہ 300 کے قریب اجسام پرتھ سے جنوب مغرب کی طرف 27000 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔
تھائی سیٹلائٹ میں دکھائی دینے والی چیزیں فرانسیسی سیٹلائٹ میں دکھائی دیے جانے والی چیزوں سے 200 کلومیٹر دور ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتھائی سیٹلائٹ میں دکھائی دینے والی چیزیں فرانسیسی سیٹلائٹ میں دکھائی دیے جانے والی چیزوں سے 200 کلومیٹر دور ہیں۔
اخبار نے حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ تمام معلومات تلاش میں شامل ملائیشیا کی ٹیم کو پہنچا دی گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناخبار نے حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ تمام معلومات تلاش میں شامل ملائیشیا کی ٹیم کو پہنچا دی گئی ہیں۔
ملائیشیا نے پیر کو کہا تھا کہ سیٹلائٹ سگنلز کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مسافر طیارہ ایم ایچ 370 جنوبی بحرِ ہند میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں کوئی زندہ نہیں بچا۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا نے پیر کو کہا تھا کہ سیٹلائٹ سگنلز کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مسافر طیارہ ایم ایچ 370 جنوبی بحرِ ہند میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں کوئی زندہ نہیں بچا۔