MH370 کے لواحقین کا غم

کوالالمپور اور بیجنگ میں طیارے کے گرنے کی خبر کے بعد کے مناظر

ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے مسافر طیارے کے بحرِ ہند میں گر جانے کی خبر کے بعد بیجنگ اور کوالالمپور میں لواحقین کے درمیان کہرام کا منظر تھا۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے مسافر طیارے کے بحرِ ہند میں گر جانے کی خبر کے بعد بیجنگ اور کوالالمپور میں لواحقین کے درمیان کہرام کا منظر تھا۔
بعض لواحقین تو صدمہ نہ برداشت کر سکے اور بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جانا پڑ گیا۔
،تصویر کا کیپشنبعض لواحقین تو صدمہ نہ برداشت کر سکے اور بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جانا پڑ گیا۔
طیارے پر سوار اکثر مسافر چینی تھے جن کے رشتہ دار بیجنگ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جہاں اس خبر کے نشر ہوتے ہی جیسے قیامت ٹوٹ پڑی۔
،تصویر کا کیپشنطیارے پر سوار اکثر مسافر چینی تھے جن کے رشتہ دار بیجنگ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جہاں اس خبر کے نشر ہوتے ہی جیسے قیامت ٹوٹ پڑی۔
ملائیشیا ایئرلائن نے تمام لواحقین کو وزیراعظم نجیب رزاق کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل ہی ایک عدد ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع پہنچا دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا ایئرلائن نے تمام لواحقین کو وزیراعظم نجیب رزاق کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل ہی ایک عدد ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع پہنچا دی تھی۔
ملائیشیا ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوا مگر اسے کے بحرِ ہند میں گرنے کی خبر کے باوجود اب تک اس کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوا مگر اسے کے بحرِ ہند میں گرنے کی خبر کے باوجود اب تک اس کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔
بیجنگ اور کوالالمپور میں ہوٹلوں میں قیام پذیر لواحقین کے اردگرد بین الاقوامی پریس کے نمائندوں کی بھرمار ہے جیسا کہ اس تصویر میں ایک رشتہ دار ایک کیمرہ مین کا سامنا کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبیجنگ اور کوالالمپور میں ہوٹلوں میں قیام پذیر لواحقین کے اردگرد بین الاقوامی پریس کے نمائندوں کی بھرمار ہے جیسا کہ اس تصویر میں ایک رشتہ دار ایک کیمرہ مین کا سامنا کر رہا ہے۔