روس سے الحاق کے سوال پر ہونے والے ریفرینڈم میں 95.5 فیصد لوگوں نے حق میں ووٹ دیا
،تصویر کا کیپشنیوکرین کے نیم خودمختار علاقے کرائمیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو روس سے الحاق کے سوال پر ہونے والے ریفرینڈم میں 95.5 فیصد لوگوں نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈالے گئے ووٹوں میں سے آدھے ووٹوں کی گنتی ہو سکی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس اعلان کے بعد کرائمیا کے رہنما نے کہا کہ وہ پیر کو کرائمیا کا روس کے ساتھ الحاق کی درخواست دیں گے۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب روسی صدر ویلادیمر پوتن نے کہا ہے کہ وہ کرائمیا کے لوگوں کی رائے کا احترام کریں گے۔
،تصویر کا کیپشنکرائمیا کے وہ رہائشی جو کیئف کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے اس ریفرینڈم کا باییکاٹ کیا جبکہ یورپی یونین اور امریکہ نے اس ریفرینڈم کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکرائمیا کے عوام اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے ریفرینڈم میں حصہ لے رہے تھے کہ آیا یہ خطہ روس سے دوبارہ الحاق کر لے یا پھر مزید خودمختاری کے ساتھ یوکرین کا ہی حصہ رہے۔
،تصویر کا کیپشناس ریفرینڈم کو مغربی ممالک اور یوکرین نے ’غیر قانونی‘ قرار دیا ہے جبکہ روس اس کی حمایت کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنریفرینڈم کے لیے ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا اور یہ رات آٹھ بجے(برطانوی وقت کے مطابق شام چھ بجے) تک جاری رہی۔
،تصویر کا کیپشنکرائمیا میں پندرہ لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔