ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل

بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں ایشیا کپ کے فائنل کی تصاویر

بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوا۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے شہر میرپور میں ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوا۔
اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت نہ ہوا۔
،تصویر کا کیپشناس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت نہ ہوا۔
تھشارا پریرا نے شرجیل خان کا کیچ تھام کر سری لنکا کو پہلی وکٹ دلوائی۔
،تصویر کا کیپشنتھشارا پریرا نے شرجیل خان کا کیچ تھام کر سری لنکا کو پہلی وکٹ دلوائی۔
پاکستان کے ابتدائی بلے باز لستھ ملنگا کی تیز گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔ ملنگا نے پانچ وکٹیں لیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے ابتدائی بلے باز لستھ ملنگا کی تیز گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔ ملنگا نے پانچ وکٹیں لیں۔
ابتدائی نقصان کے بعد کپتان مصباح الحق نے محتاط انداز میں بلے بازی کی۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی نقصان کے بعد کپتان مصباح الحق نے محتاط انداز میں بلے بازی کی۔
مصباح کا ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنانے کا خواب ادھورا ہی رہا اور وہ 65 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنمصباح کا ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنانے کا خواب ادھورا ہی رہا اور وہ 65 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستانی کپتان کے برعکس فواد عالم ایک روزہ کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 113 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کپتان کے برعکس فواد عالم ایک روزہ کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 113 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمر اکمل نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بلے بازی کی اور 42 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنعمر اکمل نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بلے بازی کی اور 42 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے شامل تھے۔
جواب میں سری لنکا کے اوپنرز نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
،تصویر کا کیپشنجواب میں سری لنکا کے اوپنرز نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
سری لنکا کے تھریمانے نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے تھریمانے نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔
سعید اجمل نے لگاتار دو گیندوں پر دو سری لنکن وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشنسعید اجمل نے لگاتار دو گیندوں پر دو سری لنکن وکٹیں حاصل کیں۔
اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سنگاکارا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشناس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سنگاکارا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
شاہد آفریدی اپنی بولنگ پر تھریمانے کا کیچ چھوٹنے پر ناراض دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی اپنی بولنگ پر تھریمانے کا کیچ چھوٹنے پر ناراض دکھائی دیے۔
سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا۔