انتخابات کی تاریخیوں کے اعلان کے ساتھ ہی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں
،تصویر کا کیپشنبھارت میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی انتخابی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں عام انتخابات نو مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 16 مئی کو ہو گی جس کے بعد نتائج کا اعلان ہو گا۔
،تصویر کا کیپشندنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات اور پولنگ کا سلسلہ سات اپریل کو شروع ہو جائے جو 11 مئی تک چلے گا۔
،تصویر کا کیپشنانتخابات میں تیاریوں پر بڑی جماعتیں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہیں اور ان میں ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اخراجات کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑے بڑے سرمایہ کاروں کی حمایت حاصل ہے۔
،تصویر کا کیپشنانتخابی مہم چلانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے خصوصی گاڑیاں تیار کروائی ہیں جن کے ذریعے بھارت کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ووٹروں تک پہنچا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنانتخابی مہم کے لیے تیار کی جانے والی گاڑیوں کو بم اور بلٹ پروف بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتیہ جنتا پارٹی اس مہم میں سب سے زیادہ نمایاں ہے اور اس کے کارکنوں میں بڑی سرگرمی نظر آتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ فرسودہ سیاست کو روایتی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔ اس کا انتخابی نشان جھاڑو ہے۔
،تصویر کا کیپشنانتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی گذشتہ روز دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے حامیوں میں جھگڑا ہوا۔
،تصویر کا کیپشندہلی میں بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے عام آدمی پارٹیوں کے حامیوں کی پٹائی کر دی۔
،تصویر کا کیپشنعام آدمی پارٹی کے کارکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی میں دفتر کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشنعام آدمی پارٹی کو عام شہریوں کی حمایت حاصل ہے اور اس نے دو بڑی جماعتوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعام آدمی پارٹی نے بھی بڑی تعداد میں شہری اور دیہی حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں میں بھی بڑا جوش و خروش ہے اور وہ ہر مشکل کا سامنا کرنے کے تیار ہے۔