’شدت پسند گروپوں کی نانی ایک ہی ہے‘
طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کون سنجیدہ ہے اور کس کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ غیر سنجیدہ ہیں اور ان مذاکرات کو درپیش مشکلات کیا ہیں اس بارے میں سیربین میں شفع نقی جامعی نے سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک سے بات کی اور پوچھا کہ طالبان کسی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور کسی کی نہیں تو حکومت کے پاس خبر رسانی یا جانچ پرکھ اور اطلاعات کا ایسا کیا ذریعہ ہوتا ہے کہ تصدیق ہو سکے کہ حملہ کس نے کیا ہے۔