مس انڈیا کے انتخاب کی سرگرمیوں کا آغاز اور گذشتہ دنوں بالی وڈ کے ستارے مختلف انداز میں
،تصویر کا کیپشنممبئی میں ایک میڈیا گروپ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے مس انڈیا مقابلے میں حسینوں کے غول کے غول نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشن آخری دور کے لیے ان میں سے 25 خوبصورت ترین لڑکیوں کو منتخب کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ایک ایوارڈ تقریب میں پہنچیں۔ پرینکا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’غنڈے‘ کو باکس آفس پر زیادہ کامیابی نہیں ملی۔
،تصویر کا کیپشناسی تقریب میں بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان بھی جلوہ افروز تھے۔
،تصویر کا کیپشناداکار آیوشمان كھرانا اور سونم کپور بھی وہاں نظر آ ئے۔ یہ دونوں بالی وڈ سٹار اپنی آنے والی فلم ’بےوقوفياں‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئيں گے۔
،تصویر کا کیپشناداکارہ ہما قریشی کی موجودگی بھی اس تقریب کو زینت بخش رہی تھی۔ ہما کی فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں رہی لیکن ان کے پاس ابھی کئی فلمیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے معروف ٹی وی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن سات میں قربتوں کا اظہار کرنے والے ارمان کوہلی اور تنيشا مکھرجی اس تقریب میں ایک بار پھر ساتھ ساتھ نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشناداکارہ ثنا خان بھی اس ایوارڈ فنکشن میں شریک تھیں۔ وہ اس سے قبل بگ باس میں شرکت کی وجہ سے معروف ہوئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشناداکارہ سنی ليوني اپنی آنے والی فلم ’راگني ایم ایم ایس -2‘ کو پروموٹ کرنے کے لیے ممبئی کی سڑکوں پر اتریں۔
،تصویر کا کیپشن’راگني ایم ایم ایس -2‘ سنہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راگني ایم ایم ایس‘ کا سيكوئل ہے۔ اس کی فلمساز ایکتا کپور ہیں۔ فلم 21 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشناداکارہ نرگس فخري نے ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ’میں تیرا ہیرو‘ کو پروموٹ کرنے کا الگ ہی انداز اپنایا۔
،تصویر کا کیپشن’میں تیرا ہیرو‘ میں ورون دھون بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت ورون کے والد ڈیوڈ دھون نے کی ہے۔