ایشیاکپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی
،تصویر کا کیپشنایشیا کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 32 رنز سے شکست دے دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کی یہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچ میں پہلی کامیابی ہے اور مجموعی طور پر ان کی 17 ویں جیت ہے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی ٹیم شروع ہی سے مشکل میں رہی۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کے اصغر استنکزئی بہترین بیٹنگ کے بعد فیلڈنگ میں بھی چست نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق نے نصف سنچری سکور کی جبکہ ناصر حسین اور ضیا الرحمان دونوں نے 41 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنایشیا کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 255 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اصغر استنکزئی سب سے زیادہ 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور چھ رنز پر اس کی پہلی وکٹ گری۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کی ٹیم کے کئی شائقین بھی سٹیڈیم میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشن90 کے مجموعی سکور پر افغانستان کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنافغان بیٹسمین نوروز منگل 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔