افغانستان میں سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کا اثر صحت تک رسائی پر
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں پرپیچ اور کچے راستوں کی وجہ سے لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فوری دستیابی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ خصوصاً سردیوں میں راستے مسدود ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکابل کے نواح میں واقع ایک کیمپ میں دو بچے گدلے پانی میں کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اس کیمپ میں مقیم ہزاروں پناہ گزین ملک کے مختلف جنگ زدہ علاقوں سے یہاں آئے ہیں۔ افعانستان میں ایک اندازے کے مطابق چھ لاکھ 30 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل ہوئے ہیں جن میں سے سوا لاکھ افراد صرف 2013 میں ایسا کرنے پر مجبور ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنایک پناہ گزین عورت کیمپ میں اپنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ بیٹھی ہے۔ یہ بچہ اسی مٹی سے بنے مکان میں پیدا ہوا۔ بہتر طبی سہولیات کی عدم موجودگی میں اپنے گھروں میں بچوں کو جنم دینے والی ماؤں کے پیچیدگیوں اور بیماریوں کے شکار ہونے اور اسی وجہ سے ہلاک ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنملک میں سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے افغان عوام کی طبی سہولتوں تک رسائی مشکل ہو چکی ہے۔ بعض اوقات انھیں جابجا لگے ناکوں پر تلاشی کے عمل کی وجہ سے ہسپتال تک پہنچنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے ڈاکٹر کی فیس اور علاج کے اخراجات ادا کرنا قرض لیے بغیر ممکن نہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشنقندوز میں لوگ ایک نجی کلینک کے باہر جمع ہیں۔ افغانستان میں صحت کے شعبے میں نجی شعبہ بھی بڑے پیمانے پر موجود ہے لیکن نجی طور پر علاج کے اخراجات برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشنعبدل نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کا علاج کروانے کے لیے اپنے گاؤں سے 80 کلومیٹر دور لشکر گاہ میں واقع میڈیسن سان فرانتیئر کے اس خیراتی ہسپتال کا رخ کرنا پڑا۔ یہ ہسپتال اس جنگ زدہ علاقے کی دس لاکھ آبادی کو علاج کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنقندوز میں تنظیم کے ہسپتال میں ٹراما سنٹر بھی قائم ہے جہاں سر کی چوٹوں کا شکار افراد کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنقندوز میں واقع یہ ٹراما سنٹر شمالی افغانستان میں اپنی نوعیت کا واحد ہسپتال ہے۔ یہاں پر عام مریضوں کے علاوہ بم دھماکوں اور فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشننجیب اللہ (بائیں) ٹراما سنٹر میں اپنے معائنے کے لیے موجود ہیں۔ وہ اپنی دائیں ٹانگ سے اس وقت محروم ہوئے جب ان کے دفتر کے قریب فائرنگ میں انھیں گولی لگی اور انھیں بروقت ہسپتال نہ پہنچایا جا سکا۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کے دوردراز علاقوں کے رہائشی شہریوں کو صحتِ عامہ کی سہولیات تک رسائی میں زیادہ مشکلات درپیش ہوتی ہیں اور ان تک یہ سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں عملہ سکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے ان تک نہیں پہنچ پاتا۔