بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 25 فروری سے ایشیا کپ شروع ہو رہا ہے
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش میں25 فروری سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایشیا کپ سے پہلے ایشیا کی تمام بڑی ٹیمیں بنگلہ دیش پہنچ گئی ہیں اور انھوں نے وہاں ایک دن قبل تربیت اور جسمانی ورزش کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی ٹیم بھی کپتان مصباح الحق کی قیادت میں تمام تر سکیورٹی خدشات کو ایک طرف رکھتے ہوئے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش میں گزشتہ دنوں سیاسی صورت حال کی وجہ سے ماحول بڑا کشیدہ رہا جس بنا پر پاکستان نے بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے بارے میں اپنے خدشات ظاہر کیے تھے۔
،تصویر کا کیپشنٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جسمانی ورزش اور تربیت کی۔
،تصویر کا کیپشناس ٹورنامنٹ میں مصباح الحق پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ کوچنگ کی ذمہ داری سابق کپتان معین خان کو دی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعمر گل اور شاہد خان آفریدی پاکستان کے لیے دو ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی ٹیم بھی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے لیکن اس مرتبہ ٹیم کی کپتانی دھونی نہیں وراٹ کوہلی کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشیکھر دھون بھارت کے نوجوان اور باصلاحیت بلے باز ہیں جو کسی بھی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشیکھر دھون نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتانی شکیب الحسن کر رہے ہیں۔