'بونڈ اِن موشن‘

ایئن فلیمنگ کے تخلیق کردہ شہرہ آفاق کردار ’جیمز بونڈ‘ کی گاڑیوں کی نمائش

جیمز بونڈ کی فلموں میں استعمال ہونے والی کاروں کو لندن میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجیمز بونڈ کی فلموں میں استعمال ہونے والی کاروں کو لندن میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
ان گاڑیوں میں فلم ’سپائی ہُو لوّڈ می‘ میں استعمال ہونے والی لوٹس ایسپری کار بھی شامل ہے جو فلم میں آبدوز میں تبدیل ہو جاتی ہے
،تصویر کا کیپشنان گاڑیوں میں فلم ’سپائی ہُو لوّڈ می‘ میں استعمال ہونے والی لوٹس ایسپری کار بھی شامل ہے جو فلم میں آبدوز میں تبدیل ہو جاتی ہے
’بونڈ اِن موشن‘ نمائش میں کاروں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے ماڈل اور وہ دیگر اشیا بھی رکھی جائیں گی جو جیمز بانڈ کی تمام فلموں میں استعمال کی گئیں۔ یہ وہ ایکرو سٹار جہاز ہے جو ’اوکٹوپسی‘ میں دیکھا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشن’بونڈ اِن موشن‘ نمائش میں کاروں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے ماڈل اور وہ دیگر اشیا بھی رکھی جائیں گی جو جیمز بانڈ کی تمام فلموں میں استعمال کی گئیں۔ یہ وہ ایکرو سٹار جہاز ہے جو ’اوکٹوپسی‘ میں دیکھا گیا تھا۔
’گولڈ فِنگر‘ کا رولز رائس تھری موٹر سائیکل بھی نمائش میں شامل ہے۔اسی طرح یہ تین پہیوں والا موٹر سائیکل بھی ہے جو شون کونری نے سنہ 1971 کی ہِٹ فلم ’ڈائمنڈز آر فار ایور‘ میں چلایا تھا۔
،تصویر کا کیپشن’گولڈ فِنگر‘ کا رولز رائس تھری موٹر سائیکل بھی نمائش میں شامل ہے۔اسی طرح یہ تین پہیوں والا موٹر سائیکل بھی ہے جو شون کونری نے سنہ 1971 کی ہِٹ فلم ’ڈائمنڈز آر فار ایور‘ میں چلایا تھا۔
’اے ویو ٹو کِل‘ میں راجر مور گھوڑے کی پِیٹھ سے چھلانگ لگا کر جس رولز رائس میں سوار ہوئے وہ بھی نمائش میں ہو گی۔
،تصویر کا کیپشن’اے ویو ٹو کِل‘ میں راجر مور گھوڑے کی پِیٹھ سے چھلانگ لگا کر جس رولز رائس میں سوار ہوئے وہ بھی نمائش میں ہو گی۔
ایئن فلیمنگ کے شہرہ آفاق کردار کو مختلف اداکار ادا کر چکے ہیں۔ سنہ 1976 کی ’یو اونلی لِو ٹوائیس‘ کے ہیرو شون کونری تھے
،تصویر کا کیپشنایئن فلیمنگ کے شہرہ آفاق کردار کو مختلف اداکار ادا کر چکے ہیں۔ سنہ 1976 کی ’یو اونلی لِو ٹوائیس‘ کے ہیرو شون کونری تھے
اخبار کے مالک ایئن فلیمنگ نے سنہ 1952 میں جمیکا کے ایک سیاحتی مقام پر جو ناول تخلیق کرنا شروع کیا تھا وہ فلم بینوں نے ’کسینو رائل‘ کی شکل میں دیکھا۔
،تصویر کا کیپشناخبار کے مالک ایئن فلیمنگ نے سنہ 1952 میں جمیکا کے ایک سیاحتی مقام پر جو ناول تخلیق کرنا شروع کیا تھا وہ فلم بینوں نے ’کسینو رائل‘ کی شکل میں دیکھا۔
سنہ 1952 کے دس برس بعد ایئن فلیمنگ کے تخلیق کردہ کردار پر پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ بنی۔ اس کے بعد کے پچاس برسوں میں جیمز بونڈ کی فلمیں کروڑوں کا کاروبار کر چکی ہیں۔’ڈائی انیدر ڈے‘ میں پیئرس برانسن کا ’کھلونا‘ یہ تھا۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1952 کے دس برس بعد ایئن فلیمنگ کے تخلیق کردہ کردار پر پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ بنی۔ اس کے بعد کے پچاس برسوں میں جیمز بونڈ کی فلمیں کروڑوں کا کاروبار کر چکی ہیں۔’ڈائی انیدر ڈے‘ میں پیئرس برانسن کا ’کھلونا‘ یہ تھا۔
جیمز بونڈ سلسلے کی آخری فلم نے برطانیہ میں باکس آفس کے ریکارڈ توڑتے ہوئے 103 ملین پونڈ کا کاروبار کیا۔ڈینیئل کریگ کے مرکزی کردار کے ساتھ اس فلم نے بہترین نغمے کے لیے سنہ 2013 کا آسکر ایوارڈ بھی جیتا۔
،تصویر کا کیپشنجیمز بونڈ سلسلے کی آخری فلم نے برطانیہ میں باکس آفس کے ریکارڈ توڑتے ہوئے 103 ملین پونڈ کا کاروبار کیا۔ڈینیئل کریگ کے مرکزی کردار کے ساتھ اس فلم نے بہترین نغمے کے لیے سنہ 2013 کا آسکر ایوارڈ بھی جیتا۔
’بونڈ اِن موشن‘ نامی نمائش لندن فلم میوزیم میں اکیس مارچ سے شروع ہو رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشن’بونڈ اِن موشن‘ نامی نمائش لندن فلم میوزیم میں اکیس مارچ سے شروع ہو رہی ہے۔