انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں ماؤنٹ کیلود سے راکھ کا اخراج: تصاویر
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں سے خارج ہونے والی راکھ نے قریبی آبادیوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو راکھ کے اخراج کے بعد قریبی آبادیوں سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنماؤنٹ کیلود نامی اس آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ نے بہت بڑے علاقے کو متاثر کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنراکھ کے بادلوں کی وجہ سے سورابایا، سولو اور یوگیاکاگرتا کے ہوائی اڈے بند کرنا پڑے۔
،تصویر کا کیپشنمحکمۂ موسمیات کے مطابق راکھ دو سو کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنراکھ کے بادل آتش فشاں سے 130 کلومیٹر دور واقع شہر سورابایا میں بھی پہنچے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمتاثرہ علاقے میں کچھ شہروں میں راکھ کی ڈیڑھ انچ موٹی تہہ بچھ گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشن5600 فٹ بلند آتش فشاں کے پھٹنے کا خطرہ کئی ہفتوں سے ظاہر کیا جا رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو آتش فشاں پھٹنے سے ایک گھنٹہ قبل حکام نے اس کے اردگرد دس کلومیٹر کے علاقے میں واقع 36 دیہات کے دو لاکھ افراد کو نقل مکانی کا مشورہ دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ راکھ اور ملبے کے بوجھ تلے دب کر دو مکانات کی چھتیں گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔