دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے کے مختلف انداز

دنیا بھر میں محبت کی علامت سمجھے جانے والے دن ’ویلنٹائن ڈے‘ کے مختلف انداز اور مناظر کی تصاویر۔

ہندو تنظیم ’سنسکرتی بچاؤ مورچہ‘ کے کارکنوں نے 13 فروری کو احتجاجاً بھوپال میں ویلنٹائن کے کارڈز اور پوسٹر جلائے۔
،تصویر کا کیپشنہندو تنظیم ’سنسکرتی بچاؤ مورچہ‘ کے کارکنوں نے 13 فروری کو احتجاجاً بھوپال میں ویلنٹائن کے کارڈز اور پوسٹر جلائے۔
 فلپائن کے جنوبی شہر کیوٹی میں حکومت نے 182 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جو حکومت کی جانب سے غیر شادی شدہ جوڑوں کے لیے ویلنٹائن کا تحفہ تھا۔
،تصویر کا کیپشن فلپائن کے جنوبی شہر کیوٹی میں حکومت نے 182 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جو حکومت کی جانب سے غیر شادی شدہ جوڑوں کے لیے ویلنٹائن کا تحفہ تھا۔
بیجنگ میں ایک عورت نے ویلنٹائن کے لیے 99 گلابوں کا گلدستہ تیار کیا۔
،تصویر کا کیپشنبیجنگ میں ایک عورت نے ویلنٹائن کے لیے 99 گلابوں کا گلدستہ تیار کیا۔
ٹوکیو میں ویلنٹائن کی تیاری کے لیے خواتین اپنے دوستوں کے لیے چاکلیٹ کے ڈبے خرید رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنٹوکیو میں ویلنٹائن کی تیاری کے لیے خواتین اپنے دوستوں کے لیے چاکلیٹ کے ڈبے خرید رہی ہیں۔
سکاٹ لینڈ کے ایک سفاری پارک میں ڈڈلی اور ساسکیا نام کے یہ افریقی شیر گھوڑے کے خون سے بنائے گئے اس ویلنٹائن دل کو للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کے ایک سفاری پارک میں ڈڈلی اور ساسکیا نام کے یہ افریقی شیر گھوڑے کے خون سے بنائے گئے اس ویلنٹائن دل کو للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
ہنوئی کی ایک دکان میں ویلنٹائن سے متعلق تحفے سجے ہوئے ہیں۔ ویلنٹائن کا دن ہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنہنوئی کی ایک دکان میں ویلنٹائن سے متعلق تحفے سجے ہوئے ہیں۔ ویلنٹائن کا دن ہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔
جکارتہ میں بھی ویلنٹائن کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس سے متعلق ساز و سامان سے دکانیں سجی ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجکارتہ میں بھی ویلنٹائن کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس سے متعلق ساز و سامان سے دکانیں سجی ہوئی ہیں۔