کراچی پولیس ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کا نشانہ: تصاویر

کراچی میں پولیس کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 11 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی پولیس جمعرات کو ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کا نشانہ بنی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی پولیس جمعرات کو ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں کا نشانہ بنی ہے۔
شدت پسندوں نے اس مرتبہ ملیر میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب پولیس کی ایک بس پر بم حملہ کیا جس سے وہ تباہ ہوگئی۔
،تصویر کا کیپشنشدت پسندوں نے اس مرتبہ ملیر میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب پولیس کی ایک بس پر بم حملہ کیا جس سے وہ تباہ ہوگئی۔
اس حملے میں کم از کم 11 پولیس اہلکار ہلاک اور 47 اہلکاروں سمیت 53 افراد زخمی ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشناس حملے میں کم از کم 11 پولیس اہلکار ہلاک اور 47 اہلکاروں سمیت 53 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بس میں 55 اہلکار سوار تھے جو کہ ڈیوٹی کے لیے بلاول ہاؤس جا رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس حکام کے مطابق متاثرہ بس میں 55 اہلکار سوار تھے جو کہ ڈیوٹی کے لیے بلاول ہاؤس جا رہے تھے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے علاوہ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
،تصویر کا کیپشندھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے علاوہ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ باردو سے بھری گاڑی میں دھماکہ کر کے بس کو تباہ کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ باردو سے بھری گاڑی میں دھماکہ کر کے بس کو تباہ کیا گیا ہے۔
کراچی میں دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔