حسین باغات اور نباتات کی تصاویرکا مقابلہ

خوبصورت باغات، پھولوں اور نباتات کی تصاویر کے بین الاقوامی مقابلے میں انعامات پانے والی تصاویر

بین الاقوامی گارڈن فوٹوگرافی کے مقابلے میں روزانا کاسترینی کی تصور مجموعی طور پر فاتح رہی۔ مقابلے کے ایک جج اینڈریو لاسن نے کہا کہ ’کئی پودوں کی ایک ساتھ تصویر بنا لینا مشکل کام ہے۔ میرے لیے یہ تصویر بے عیب ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنبین الاقوامی گارڈن فوٹوگرافی کے مقابلے میں روزانا کاسترینی کی تصور مجموعی طور پر فاتح رہی۔ مقابلے کے ایک جج اینڈریو لاسن نے کہا کہ ’کئی پودوں کی ایک ساتھ تصویر بنا لینا مشکل کام ہے۔ میرے لیے یہ تصویر بے عیب ہے۔‘
اس مقابلے میں تصاویر کا موضوع باغیچوں، پودوں، پھولوں اور نباتات کی فوٹوگرافی تھا، جس میں پیشہ ور اور غیر پیشہ ور فوٹو گرافر شریک ہو سکتے تھے۔ ہمالیائی پوپی نامی یہ تصویر نائجل برکٹ کی ہے جس نے کِی امیج/ کتابی سرورق کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں تصاویر کا موضوع باغیچوں، پودوں، پھولوں اور نباتات کی فوٹوگرافی تھا، جس میں پیشہ ور اور غیر پیشہ ور فوٹو گرافر شریک ہو سکتے تھے۔ ہمالیائی پوپی نامی یہ تصویر نائجل برکٹ کی ہے جس نے کِی امیج/ کتابی سرورق کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔
اس مقابلے میں تمام ممالک سے تصاویر کا خیر مقدم کیا گیا اور کسی مخصوص کیمرے یا تکنیک کی قید نہیں تھی۔ اینجے بوخینسکی کو پودوں کی خوبصورتی کے زمرے میں ان کی تصویر’میرے باغ میں گل ادریسی‘ پر دوسرا انعام ملا۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں تمام ممالک سے تصاویر کا خیر مقدم کیا گیا اور کسی مخصوص کیمرے یا تکنیک کی قید نہیں تھی۔ اینجے بوخینسکی کو پودوں کی خوبصورتی کے زمرے میں ان کی تصویر’میرے باغ میں گل ادریسی‘ پر دوسرا انعام ملا۔
باغیچے میں جنگلی حیات کے زمرے میں کرس رابن کی تصویر کو تیسرا انعام ملا جس میں ایک شہد کی مکھی اپنے چھتّے کا دفاع کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنباغیچے میں جنگلی حیات کے زمرے میں کرس رابن کی تصویر کو تیسرا انعام ملا جس میں ایک شہد کی مکھی اپنے چھتّے کا دفاع کر رہی ہے۔
جنگلی پھولوں کی مناظر کے زمرے میں میٹیوش لیبرّا کی تصویر ’اے کلیکشن آف وائلڈ پلانٹس‘ نے کامیابی حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنجنگلی پھولوں کی مناظر کے زمرے میں میٹیوش لیبرّا کی تصویر ’اے کلیکشن آف وائلڈ پلانٹس‘ نے کامیابی حاصل کی۔
ٹام گِلکس کی تصویر ’سپیس انویڈر‘ یعنی خلا سے دھاوا بولنے والے شہر کو سرسبز بنانے کی کیٹیگری میں انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
،تصویر کا کیپشنٹام گِلکس کی تصویر ’سپیس انویڈر‘ یعنی خلا سے دھاوا بولنے والے شہر کو سرسبز بنانے کی کیٹیگری میں انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
کرسٹین بلاچین ڈاس سیٹوس نے تین آلو بخاروں کی تصویر بنائی جس نے ’نباتات سے بھرپور زمین‘ نام کے شعبے میں تیسرا انعام حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنکرسٹین بلاچین ڈاس سیٹوس نے تین آلو بخاروں کی تصویر بنائی جس نے ’نباتات سے بھرپور زمین‘ نام کے شعبے میں تیسرا انعام حاصل کیا۔
خوبصورت باغیچے میں پہلا انعام حاصل کرنے والی تصویر جیسن لسک کی ہے جس کا عنوان ’نیٹو کوسٹ‘ یعنی مقامی ساحل ہے۔
،تصویر کا کیپشنخوبصورت باغیچے میں پہلا انعام حاصل کرنے والی تصویر جیسن لسک کی ہے جس کا عنوان ’نیٹو کوسٹ‘ یعنی مقامی ساحل ہے۔
اینڈی فیررر کی یہ تصویر ’بریدنگ سپیسز‘ یعنی سانس لینے کی جگہیں کے زمرے میں فاتح رہی۔ اس میں کورفے کا قلعہ گرمیوں کی دھند میں لپٹا ہے۔
،تصویر کا کیپشناینڈی فیررر کی یہ تصویر ’بریدنگ سپیسز‘ یعنی سانس لینے کی جگہیں کے زمرے میں فاتح رہی۔ اس میں کورفے کا قلعہ گرمیوں کی دھند میں لپٹا ہے۔
پال مارسیلینی کی یہ تصویر ’درخت، لکڑیاں اور جنگل‘ نامی کیٹیگری میں دوسرے انعام کی حق دار ٹھہری۔
،تصویر کا کیپشنپال مارسیلینی کی یہ تصویر ’درخت، لکڑیاں اور جنگل‘ نامی کیٹیگری میں دوسرے انعام کی حق دار ٹھہری۔
بارنے گبسن نے اپنے تصویر ’موشن بلر‘ کے لیے ینگ گارڈن فوٹوگرافر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنبارنے گبسن نے اپنے تصویر ’موشن بلر‘ کے لیے ینگ گارڈن فوٹوگرافر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔
نینا جانسن نے ’میرے باغیچے کے تالاب میں ننھی مخلوق‘ کے عنوان سے تصویر پر پورٹفولیو انعام جیتا۔ جیتنے والی تصاویر 30 مارچ 2014 کو رائل بونٹینک گارڈنز میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
،تصویر کا کیپشننینا جانسن نے ’میرے باغیچے کے تالاب میں ننھی مخلوق‘ کے عنوان سے تصویر پر پورٹفولیو انعام جیتا۔ جیتنے والی تصاویر 30 مارچ 2014 کو رائل بونٹینک گارڈنز میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔