،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک سینما گھر میں تین دستی بموں کے دھماکے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ شمع سینما گھر کے چھوٹے ہال میں آگے کی نشستوں کے پاس ہوا جبکہ دوسرا اور تیسرا دھماکہ ہال کے وسط اور آخری نشستوں کے پاس ہوا۔
،تصویر کا کیپشنجس وقت دھماکے ہوئے اس وقت سینما گھر میں پہلا شو چل رہا تھا اور ایک سو سے زیادہ افراد موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنایسی اطلاعات ہیں کہ دھمکیوں کے بعد سینما گھروں میں سیکیورٹی انتظامات بہتر کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسی سی پی او پشاور اعجاز خان نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پہلا دھماکہ سہ پہر تین بج کر 40 منٹ پر ہوا۔
،تصویر کا کیپشنپشاور میں سینما گھروں میں داخلے کے لیے شخصی تلاشی لی جاتی ہے لیکن یہاں کوئی سکینرز یا دیگر آلات نصب نہیں کیے گئے جن سے معلوم کیا جا سکے کہ کوئی بارودی مواد تو اندر نہیں لے جا رہا۔