اولمپکس کے میزبان شہر

سرمائی اولمپکس کے میزبان شہروں کی سیٹلائٹ تصاویر

سنہ 2014 کے سرمائی اولمپکس کے موقعے پر خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے حال اور ماضی کے ان شہروں کی تصاویر شائع کی ہیں جو اولمپکس کی میزبانی کر چکے ہیں۔ چار جنوری کو کھینچی گئی اس تصویر میں بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع روس کے شہر سوچی کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں اولمپکس جاری ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2014 کے سرمائی اولمپکس کے موقعے پر خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے حال اور ماضی کے ان شہروں کی تصاویر شائع کی ہیں جو اولمپکس کی میزبانی کر چکے ہیں۔ چار جنوری کو کھینچی گئی اس تصویر میں بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع روس کے شہر سوچی کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں اولمپکس جاری ہیں۔
سوچی سرمائی اولمپکس کے دوران وادی میں واقع روزا خُوطر سکیئنگ کے تفریحی مقام پر سکیئنگ اور سنو بورڈنگ کے مقابلے ہوں گے۔ ناسا کی جانب سے چار جنوری کو کھینچی گئی اس تصویر میں سبزے کو لال جبکہ برف کو سفید رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسوچی سرمائی اولمپکس کے دوران وادی میں واقع روزا خُوطر سکیئنگ کے تفریحی مقام پر سکیئنگ اور سنو بورڈنگ کے مقابلے ہوں گے۔ ناسا کی جانب سے چار جنوری کو کھینچی گئی اس تصویر میں سبزے کو لال جبکہ برف کو سفید رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
سنہ 2013 میں جب سوچی میں اولمپکس کے لیے تعمیرات کا کام جاری تھا تو ناسا کی جانب سے لی گئی اس تصویر میں علاقے میں ہونے والی تبدیلی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2013 میں جب سوچی میں اولمپکس کے لیے تعمیرات کا کام جاری تھا تو ناسا کی جانب سے لی گئی اس تصویر میں علاقے میں ہونے والی تبدیلی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ناسا نے 15 مارچ 2002 کو ناروے اور سکینڈی نیویا کے دیگر ممالک کی یہ تصویر کھینچی تھی۔ اس تصویر میں ناروے کا شہر للہیمر (تصویر میں سرخ نقطہ) دیکھا جا سکتا ہے جہاں سنہ 1994 کے سرمائی اولمکپس منعقد ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنناسا نے 15 مارچ 2002 کو ناروے اور سکینڈی نیویا کے دیگر ممالک کی یہ تصویر کھینچی تھی۔ اس تصویر میں ناروے کا شہر للہیمر (تصویر میں سرخ نقطہ) دیکھا جا سکتا ہے جہاں سنہ 1994 کے سرمائی اولمکپس منعقد ہوئے تھے۔
سنہ 1932 اور 1980 کے سرمائی اولمپکس ریاست نیویارک میں لیک اونٹاریو کے مشرق میں واقع پہاڑی سلسلے لیک پلاسڈ میں منعقد ہوئے تھے۔ یہ تصویر 8 نومبر سنہ 2009 کی ہے۔ تصویر میں جو گہرا بھورا رنگ نظر آرہا ہے وہ پہاڑی سلسلے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1932 اور 1980 کے سرمائی اولمپکس ریاست نیویارک میں لیک اونٹاریو کے مشرق میں واقع پہاڑی سلسلے لیک پلاسڈ میں منعقد ہوئے تھے۔ یہ تصویر 8 نومبر سنہ 2009 کی ہے۔ تصویر میں جو گہرا بھورا رنگ نظر آرہا ہے وہ پہاڑی سلسلے ہیں۔
کینیڈا کے شہر وینکوور میں سنہ 2010 کے سرمائی اولپکس کے آغاز سے دو ماہ قبل ناسا نے شہر اور اس کے ماحول کی یہ تصویر کھینچی تھی۔ ان کھیلوں کی افتتاحی تقریب اس شہر میں منعقد ہوئی تھی جبکہ پہاڑی سلسلوں پر کھیلے جانے والے کھیل شہر کے شمال میں واقع پہاڑوں پر منعقد ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنکینیڈا کے شہر وینکوور میں سنہ 2010 کے سرمائی اولپکس کے آغاز سے دو ماہ قبل ناسا نے شہر اور اس کے ماحول کی یہ تصویر کھینچی تھی۔ ان کھیلوں کی افتتاحی تقریب اس شہر میں منعقد ہوئی تھی جبکہ پہاڑی سلسلوں پر کھیلے جانے والے کھیل شہر کے شمال میں واقع پہاڑوں پر منعقد ہوئے تھے۔
بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے آدھی رات کے وقت کھینچی گئی اس تصویر میں فرانس اور اٹلی کی سرحد پر روشنیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس میں اٹلی کا شہر ٹیورن بھی نظر آرہا ہے جہاں سنہ 2006 کے سرمائی اولمپکس منعقد ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنبین الاقوامی خلائی سٹیشن سے آدھی رات کے وقت کھینچی گئی اس تصویر میں فرانس اور اٹلی کی سرحد پر روشنیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس میں اٹلی کا شہر ٹیورن بھی نظر آرہا ہے جہاں سنہ 2006 کے سرمائی اولمپکس منعقد ہوئے تھے۔
ناسا کی سیٹلائٹ سے سنہ 2001 میں کھینچی گئی اس تصویر میں آسٹریا کا شہر انزبروک اور اس کے گرد و نواح کا علاقہ دیکھا جا سکتا ہے۔ سنہ 1964 اور 1976 کے اولمپکس اس شہر میں منعقد ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنناسا کی سیٹلائٹ سے سنہ 2001 میں کھینچی گئی اس تصویر میں آسٹریا کا شہر انزبروک اور اس کے گرد و نواح کا علاقہ دیکھا جا سکتا ہے۔ سنہ 1964 اور 1976 کے اولمپکس اس شہر میں منعقد ہوئے تھے۔